Maktaba Wahhabi

102 - 548
گراں قدر تقدیم تحریر کر کے اسے درجہ استناد بخشا اور جا بجا میری علمی راہنمائی فرمائی۔ اللہ رب العزت آپ کو صحت وعافیت کے ساتھ تا دیر قائم و دائم رکھے، تا کہ آپ کے علمی فیوض سے ہم جیسے تہی دامن لوگ زیادہ سے زیادہ مستفیض ہو سکیں۔ اللہ تعالیٰ کتاب وسنت کی نشر واشاعت اور دعوتِ دین کی راہ میں آپ کی مساعیِ جمیلہ کو شرفِ قبولیت بخشے، آمین۔ فجزاہ اللّٰہ أحسن الجزائ، وبارک في حیاتہ الطیبۃ۔ اسی طرح میں مکتبہ فہیم مؤ کے باعزم نوجوان برادران شفیق الرحمن وعزیز الرحمن صاحبان کا ازحد مشکور ہوں، جنھوں نے اس کتاب کی طباعت کی علمی ذمے داری کو خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کیا۔ اللہ تعالیٰ انھیں جزاے خیر دے اور مزید کتاب وسنت کی نشر واشاعت اور دین وعلم کی خدمت کی توفیق بخشے۔ اس مکتبے کو خالص کتاب و سنت کا داعی ونقیب بنائے اور مزید ترقی سے ہم کنار کرے۔ اﷲ تعالیٰ نواب والا جاہ رحمہ اللہ کی اس کتاب کو قبول عام بخشے اور مولف، محقق، ناشرین اور جملہ معاونین کو دنیا وآخرت کی سعادت سے سرفراز فرمائے۔ آمین کتبہ العبد الضعیف ضیاء الحسن محمد سلفی استاذ جامعہ عالیہ عربیہ مؤناتھ بھنجن ٭٭٭
Flag Counter