Maktaba Wahhabi

269 - 548
اَخلافِ مسلمین سے افضل و اشرف ہیں، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿ لاَ یَسْتَوِیْ مِنْکُمْ مَنْ اَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتْحِ وَ قٰتَلَ اُوْلٰٓئِکَ اَعْظَمُ دَرَجَۃً مِّنْ الَّذِیْنَ اَنْفَقُوْا مِنْم بَعْدُ وَ قٰتَلُوْا وَکُلًّا وَّعَدَ اللّٰہُ الْحُسْنٰی﴾ [الحدید: ۱۰] [تم میں سے جس نے فتح (مکہ) سے پہلے خرچ کیا اور جنگ کی، وہ (یہ عمل بعد میں کرنے والوں کے) برابر نہیں۔ یہ لوگ درجے میں ان لوگوں سے بڑے ہیں جنھوں نے بعدمیں خرچ کیا اور جنگ کی اور ان سب سے اللہ نے اچھی جزا کا وعدہ کیا] باقی رہی اولادِ صحابہ کی فضیلت کی تفصیل تو اس کے بارے میں صحیح قاعدہ یہ ہے کہ اولاد و ابناے صحابہ کی فضیلت و بزرگی حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درجات کے مطابق ہے۔ اس قاعدے کلیے سے صرف فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد مستثنیٰ ہے، کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قربِ قرابت کی وجہ سے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اولاد سے افضل ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذریت طیبہ اور عترتِ طاہرہ صرف فاطمہ زہرا رضی اللہ عنہا کی اولاد ہے۔ البتہ اللہ تعالیٰ کے ہاں وہی شخص سب سے بہتر اور اعلیٰ ہے، جو زیادہ متقی اور پرہیزگار ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter