Maktaba Wahhabi

309 - 548
بچا، چاہے ہزار بار زبان سے اس کلمے کو پڑھے اور اسلام و ایمان کا دعوی کرے، وہ دوزخ ہی میں جائے گا، اس کی مغفرت ہر گز نہ ہو گی۔‘‘ مزید فرماتے ہیں: ’’اس رسالے میں نہایت اختصار اور غایت اقتصار سے توحیدِ خالص کی اقسام اور انواعِ شرک کو ذکر کیا جاتا ہے، تا کہ توحید خالص کی حقیقت بہ خوبی سمجھ میں آ جائے۔ اس رسالے کا نام ’’دعایۃ الإیمان إلی توحید الرحمٰن‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس تحریر وتقریر کا اولین مقصد اپنے اولاد واحفاد کی تعلیم ہے، پھر ان لوگوں کی راہنمائی کرنا ہے جنھیں اللہ تعالیٰ ہدایت وبھلائی اختیار کرنے کی توفیق بخشے۔‘‘ مسرت کی بات ہے کہ مذہبی کتابوں پر توجہ کے اس دور میں نواب صاحب کی یہ کتاب عمدہ کتابت وطباعت کے ساتھ منظر عام پر آ رہی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے تمام قارئین کو ہدایت بخشے اور لوگ توحید وسنت کی شاہراہ پر قدم آگے بڑھائیں۔ آزمایش کے اس دور میں توحید ہی کی راہ پر چل کر ہمیں سرخ روئی حاصل ہو سکتی ہے۔ اللھم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ ، وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ، آمین، وصلی اللّٰہ علی رسولہ الکریم، والحمد للّٰہ رب العالمین۔ مقتدی حسن محمد یاسین جامعہ سلفیہ، بنارس ۱۴/صفر ۱۴۲۶ھ ٭٭٭
Flag Counter