Maktaba Wahhabi

315 - 548
(( أَتَدْرُوْنَ مَا الْإیْمَانُ بِاللّٰہِ وَحْدَہٗ ؟ قَالُوْا: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ أعْلَمُ، قَالَ: شَھَادَۃُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ )) [1] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا: [کیا تم جانتے ہو کہ ایک اللہ پر ایمان لانا کیسے ہوتا ہے ؟ صحابہ کرام(رضی اللہ عنہم )نے با ادب عرض کی: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ کے رسول ہیں] 4۔معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے واقعے میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث کے الفاظ یہ ہیں: (( مَا مِنْ أَحَدٍ یَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ، صِدْقًا مِنْ قَلْبِہٖ إِلاَّ حَرَّمَہُ اللّٰہُ عَلَی النَّارِ )) [2] [جو شخص سچے دل سے یہ گواہی دے گا کہ اللہ کے سواکوئی معبود نہیں ہے اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم حرام کر دے گا] 5۔ابو ذر رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث میں ہے: (( مَا مِنْ عَبْدٍ قَالَ: لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، ثُمَّ مَاتَ عَلیٰ ذٰلِکَ إِلاَّ دَخَلَ الْجَنَّۃَ )) [3] [جس بندے نے لا الہ الا اللہ کہا، پھر اسی کلمے پر وفات پا گیا تو وہ ضرور جنت میں جائے گا] 6۔عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث میں یوں مذکور ہے: (( مَنْ شَھِدَ أنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَأنَّ مُحَمَّداً رَّسُوْلُ اللّٰہِ، حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ النَّارَ )) [4] (رواہ مسلم) [جو بندہ اس بات کی گواہی دے گا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )اللہ کے رسول ہیں تو اللہ تعالیٰ اس پر جہنم حرام کر دے گا] 7۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث میں ہے:
Flag Counter