Maktaba Wahhabi

429 - 548
’’قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ قبیلہ دوس کی عورتوں کے سرین ذو الخلصہ (بت) کے گرد حرکت کریں گے۔‘‘[1] ایک عرب قبیلے کا نام دوس ہے، ان میں ایک بت تھا جس کا نام ’’ذو الخلصہ‘‘ تھا۔ وہ بت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں برباد ہو گیا تھا، آپ نے فرمایا کہ قیامت کے قریب اس کو لوگ پھر ماننے لگیں گے اور عورتیں اس کے گرد طواف کریں گی۔ ان کے سرین حرکت کرنے کا یہی مطلب ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اللہ کے گھر کے سوا کسی اور کا طواف کرنا شرک کی بات اور کافروں کی رسم ہے، اس لیے یہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے، خواہ کوئی بت ہو یا کوئی مشہد یا وہ کسی نبی، ولی، امام اور شہید کی قبر ہو، یا کوئی تھان یا مکان یا کسی مخلوق کا نشان ہو۔ ٭٭٭
Flag Counter