Maktaba Wahhabi

180 - 566
٭ یہ جنت اللہ تعالیٰ نے اپنے اطاعت گزار بندوں کے لیے تیار کررکھی ہے۔ جن پر وہ قطار در قطار گاؤ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے، اور انھیں رحیق مختوم پلائی جائے گی، اور ان کے چہروں سے نعمتوں کے آثار نمایاں ہوں گے۔ ٭ وہ اس جنت میں کیا پئیں گے؟ ٭ ان کے پینے کے لیے پانی ، شراب اور دودھ اور شہد ہوگا۔ ٭ شراب دنیا کی شراب کی طرح نہیں ہوگی ، بلکہ بالکل سفید جس سے پینے والوں کو لذت حاصل ہوگی۔ ٭ انھیں کس چیز سے ڈھانپا جائے گا؟ ٭ ان کے پاس نو خیز لڑکے خدمت گار ہوں گے اور یہ نو خیز ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔ ٭ ان کی بیویاں کون ہوں گی؟ ٭ [ان کی بیویاں] حور عین (موٹی موٹی آنکھوں والی حوریں ) ہوں گی۔گویا کہ وہ یاقوت اورمرجان ہیں۔ انھیں اس سے پہلے نہ ہی کسی جن نے اور نہ ہی کسی انسان نے چھوا ہوگا وہ اپنے ٹھکانوں میں امن سے رہنے والی ہوں گی اور خیموں کے اندر باپردہ رہنے والی ہوں گی۔ ٭ اہل جنت کے پاس کون جائے گا؟ ٭ فرشتے ، ہر ایک دروازے سے خوش خوش ان کے پاس آئیں گے ، اور انھیں سلام کریں گے۔ [السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ ] اس گھر کی قدر کا اندازہ کیسے لگایا جاسکتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور اسے اپنے پیارے بندوں کے لیے ٹھکانا قرار دیا اور اس گھر کواپنی رحمت اور اپنی کرامت [بزرگی] سے بھر دیا اور اس کی نعمتوں کو بہت بڑی کامیابی سے موصوف کیا ہو۔ اس کے ملک کو بہت بڑا ملک کہا ہو، اور اسے ہر قسم کے عیب سے پاک قرار دیا ہو۔
Flag Counter