Maktaba Wahhabi

183 - 566
طرف سے نظر)آئے گی مگر وہ مرے گا نہیں۔ ان کے جوتے بھی آگ کے ہوں گے اور ان کے مونہوں کو بھی آگ نے ڈھانپ رکھا ہوگا۔ ان کے اوپر بھی آگ کے سائباں ہوں گے اور نیچے بھی آگ کا سایہ ہوگا۔ اس جسمانی عذاب کے علاوہ وہاں پر معنوی عذاب بھی ہوگا۔ جب بھی کوئی گروہ جہنم میں داخل ہوگا تو وہاں پر پہلے سے موجود لوگ ان پر لعنت کریں گے اور فرشتے انھیں ان کی کوتاہ عملی اور دنیا میں افراط و تفریط کی زندگی گزارنے پر ملامت کررہے ہوں گے۔
Flag Counter