Maktaba Wahhabi

405 - 566
ہے۔ اس نے چنگاری سے گھاس میں پانی کے قطرے پیدا کردیے۔ پانی اور آگ دونوں ایک ہی جگہ میں ہیں۔ ‘‘ اگر آپ عاشق کے دل میں محبت کے راستے اور اس کی سختی کو دیکھیں گے توجان لیں گے محبت عاشق کے دل وبدن میں روح سے زیادہ سرایت کیے ہوئے ہے۔ کیا کسی عاقل انسان کے لیے لائق ہے کہ اپنے اس ملک (دل و جان ) کو ایسے لوگوں کے ہاتھوں بیچ دے جو اسے انتہائی سخت عذاب پہنچائیں، اور اس عاشق کے اوراس کے محبوب ِ حقیقی خالق و مالک کے درمیان جس کے بغیر انسان کا کوئی چارہ نہیں ، بڑے بڑے پردے ڈال دیں۔ محبت کرنے والا جس سے محبت کرتا ہے اسی کے ہاتھوں قتیل بنتا ہے۔ محب اپنے محبوب کا غلام اور نوکر ہوتا ہے۔ اگروہ اسے پکارے تو وہ لبیک کہتا ہے۔ اگر اس سے اس کی تمنا کے بارے میں پوچھا جائے تو یہ محبوب ہی اس کی سب سے بڑی تمنا ہوتی ہے۔ وہ اس کے علاوہ نہ ہی کسی سے انس رکھتا ہے اورنہ ہی کسی سے سکون پاتا ہے۔ یہ شخص حقیقت میں اس بات کا حق دار ہے کہ اس کا مالک اس کے محبوب حقیقی کے بغیر کوئی بھی نہ بننے پائے، اور نہ یہ اپنے نفس کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرڈالے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں کو اپنے نور سے بھر دے، اور ہم پر اپنی رحمتوں کی بارش کر دے، اورہم پر اطمینان وسکون نازل فرمائے۔اور ہمیں دنیا و آخرت میں کلمہ توحید پر ثابت قدم رکھے، اور ہمارے دلوں کی ،ہماری نیتوں کی اورہماری اولادوں کی اصلاح فرمادے۔ بے شک وہ دعائیں سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔ ‘‘ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ محمد صالح المنجد
Flag Counter