Maktaba Wahhabi

488 - 566
’’ اگر میں ابن عباس رضی اللہ عنہ کی رفاقت میں رہتا تو میں ان سے بہت سارا علم حاصل کرلیتا۔‘‘ ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ میں نے جوکچھ بھی عطاء ابن ابی رباح سے حاصل کیا ہے ، وہ ان کے ساتھ نرمی اور تواضع کی وجہ سے حاصل کیا ہے۔‘‘ پندرھویں شرط:… مناظرہ کی شروط میں سے ہے کہ مناظرہ اہل علم لوگوں کی مجلس میں ہو؛ جہلاء کی مجلس میں نہ ہو۔ سولہویں شرط:… اختلاف رائے کو محبت کے لیے قینچی نہیں بنالینا چاہیے۔ [دلیل کی موجودگی میں ہر ایک اہل علم کا اختلاف کرنا حق ہے مگر اسے انانیت تک نہیں لے کر جانا چاہیے]۔ ایک مرتبہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا امام علی المدینی رحمہ اللہ سے کسی مسئلہ میں مناظرہ ہوگیا ، اور دونوں کی آواز بلند ہوگئی۔ مگر جب علی المدینی رحمہ اللہ وہاں سے اٹھ کر چلے تو امام احمد ابن حنبل رحمہ اللہ ان کے ساتھ سواری کی رکاب پکڑ کر چلتے رہے۔ سترھویں شرط:… افکار کو پراگندہ کرنے والی چیزوں سے گریز کرنا واجب ہے۔ اٹھارھویں شرط:… بحث ومباحثہ میں حیلے اپنانے ترک کردینا چاہیے، اور ایک آدمی کو جرگہ دار یا حکم مقرر کیا جانا چاہیے جو کہ دونوں فریقوں کے درمیان فیصلہ کرے۔ تاکہ ان میں سے کوئی بھی فریق اپنی بات سے انکار نہ کر سکے۔یہی نہیں بلکہ یہ فیصلہ کرنے والا (جج) ان دونوں کی باتوں پر گواہ ہوکہ وہ کیا کچھ کہہ رہے ہیں۔ انیسویں شرط:… کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے ساتھ مناظرہ و مجادلہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ان میں سے ایک وہ جاہل بھی ہے جو اپنی جہالت کا اقرار نہ کرتا ہو، اور ایسے ہی اکڑا ہوا سر کش ، حد سے تجاوز کرنے والا ، بے وقوف اورجھوٹی گواہی دینے والا۔
Flag Counter