Maktaba Wahhabi

92 - 548
اس تقدیم میں ممکن ہے کچھ غیر متعلق باتیں بھی آ گئی ہوں، لیکن مجھے امید ہے کہ اس تحریر سے لوگ مستفید ہوں گے۔ مناسب ہے کہ کتاب کے ناشر سے متعلق چند سطریں لکھ کر اس تقدیم کوختم کروں۔ مکتبہ فہیم کے ذمہ داروں نے زیرِ نظر کتاب کی اشاعت پر آمادگی ظاہر کر کے علمی سر پرستی کی اپنی روایت میں ایک اہم اضافہ کیا ہے، توحید وسنت کی اشاعت میں اس مکتبے کا کردار نمایاں ہے۔ اس کے ذمے داروں نے مثال قائم کی ہے کہ خلوص، محنت اور لگن سے کام کیا جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس مکتبے کو اسی طرح دین اور علومِ دین کی خدمت میں سرگرم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ڈاکٹر مقتدی حسن محمد یاسین ازہری ریکٹر جامعہ سلفیہ بنارس ۶/جمادی الاولیٰ ۱۴۲۵ھ ٭٭٭
Flag Counter