Maktaba Wahhabi

1146 - 644
سریہ ابان بن سعید: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سارے سپہ سالاروں سے زیادہ اچھی طرح یہ بات جانتے تھے کہ حرام مہینوں کے خاتمے کے بعد مدینہ کو مکمل طور پر خالی چھوڑ دینا تدبر اور دُور اندیشی کے بالکل خلاف ہے۔ درآں حالیکہ مدینہ کے گردوپیش ایسےبدو مقیم ہیں جو لوٹ مار اور ڈاکہ زنی کے لیے مسلمانوں کی غفلت کے منتظر رہتے ہیں۔ اسی لیے جن ایام میں آپ خیبر تشریف لے گئے تھے، انہی ایام میں آپ نے بدوؤں کو خوف زدہ کرنے کے لیے اَبان بن سعید رضی اللہ عنہ کی کمان میں نجد کی جانب ایک سریہ بھیج دیا تھا۔ اَ بَان بن سعید اپنا فرض ادا کرکے واپس پلٹے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے خیبر میں ملاقات ہوئی۔ اس وقت آپ فتح خیبر فرماچکے تھے۔ اغلب یہ ہے کہ یہ سریہ صفر ۷ھ میں بھیجا گیا تھا۔ اس کا ذکر صحیح بخاری میں آیا ہے۔[1]حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ مجھے اس سریہ کا حال معلوم نہ ہوسکا۔[2] ٭٭٭
Flag Counter