Maktaba Wahhabi

1224 - 644
غَزَوَات پر ایک نظر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غزوات ، سرایا اور فوجی مہمات پر ایک نظر ڈالنے کے بعد کوئی بھی شخص جو جنگ کے ماحول ، پس منظر وپیش منظر اور آثار ونتائج کا علم رکھتا ہو یہ اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دُنیا کے سب سے بڑے اور باکمال فوجی کمانڈ ر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سوجھ بوجھ سب سے زیادہ درست اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی فراست اور بیدارمغزی سب سے زیادہ گہری تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح نبوت ورسالت کے اوصاف میں سیّد الرسل اور اعظم الانبیاء تھے ، اسی طرح فوجی قیادت کے وصف میں بھی آپ یگانہ ٔ روزگار اور نادر عبقریت کے مالک تھے۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی معرکہ آرائی کی اس کے لیے ایسے حالات وجہات کا انتخاب فرمایا جوحزم وتدبر اور حکمت وشجاعت کے عین مطابق تھے۔ کسی معرکے میں حکمت عملی ، لشکر کی ترتیب اور حساس مراکز پر اس کی تعیناتی ، موزوں ترین مقام جنگ کے انتخاب اور جنگی پلاننگ وغیرہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کبھی کوئی چوک نہیں ہوئی۔ اور اسی لیے اس بنیاد پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کوئی زک نہیں اٹھانی پڑی۔ بلکہ ان تمام جنگی معاملات ومسائل کے سلسلے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کردیا کہ دنیا ، بڑے بڑے کمانڈروں کے تعلق سے جس طرح کی قیادت کا علم رکھتی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بہت کچھ مختلف ایک نرالی ہی قسم کی کمانڈرانہ صلاحیت کے مالک تھے۔ جس کے ساتھ شکست کا کوئی سوال ہی نہ تھا۔ اس موقع پر یہ عرض کردینا بھی ضروری ہے کہ اُحد اور حنین میں جو کچھ پیش آیااس کا سبب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی حکمتِ عملی کی خامی نہ تھی بلکہ اس کے پیچھے حنین میں کچھ افرادِ لشکر کی بعض کمزوریاں کار فرما تھیں اور اُحد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہایت اہم حکمت عملی اور لازمی ہدایات کو نہایت فیصلہ کن لمحات میں نظر انداز کردیا گیا تھا۔ پھر ان دونوں غزوات میں جب مسلمانوں کو زک اٹھانے کی نوبت آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس عبقریت کا مظاہرہ فرمایا وہ اپنی مثال آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھی۔ آپ دشمن کے مد مقابل ڈٹے رہے اور اپنی نادرۂ روزگار حکمت عملی سے اسے یاتو اس کے مقصد میں ناکام بنادیا ۔ جیسا کہ اُحد میں ہوا ۔ یا جنگ کا پانسہ اس طرح پلٹ دیا کہ مسلمانوں کی شکست ، فتح میں تبدیل ہوگئی ۔ جیسا کہ حنین میں ہوا۔ حالانکہ اُحد جیسی خطرناک صورت حال اور حنین جیسی بے لگام بھگدڑ سپہ سالاروں کی قوتِ فیصلہ سلب کرلیتی ہے۔ اور ان کے اعصاب پر اتنا بدترین
Flag Counter