Maktaba Wahhabi

417 - 614
بھینس اور بھینسے کی قربانی کا حکم؟ سوال۔ کیا بھینس اور بھینسے کی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اس کی وضاحت حدیث کی روشنی میں فرمائیں۔ (سائل) (12اپریل 2002ء) جواب۔ بھینس کی یا بھینسے کی قربانی درست نہیں کیونکہ شریعت میں قربانی کے لیے بَہِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ کا تعین کیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق اونٹ، گائے ، بکری، دنبے اور چھترے پر ہوتا ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: مرعاۃ المفاتیح(2/353، 354) کیا بھینس کی قربانی جائز ہے ؟ سوال۔ بعض علمائے کے نزدیک بھینس کی قربانی جائز ہے اور بعض کے نزدیک نہیں۔ برائے مہربانی اس امر کی وضاحت فرمادیں اور بالخصوص شیخ عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ یا آپ کے استاذ حضرت علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کا اس کے متعلق کیا خیال ہے ؟(سائل) (26 اپریل 2002ء) جواب۔ اصلاً قربانی صرف بَہِیْمَۃُ الْاَنْعَامِکی ہے اور وہ اونٹ گائے، بکری، دنبہ، چھترا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ان کے علاوہ قربانی ثابت نہیں۔ البتہ حنفیہ کے نزدیک بھینس کی قربانی کاجواز ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ’’مسند الفردوس دیلمی‘‘ کی طرف منسوب ایک حدیث ذکر کی ہے لیکن اس کا حال غیر معلوم ہے اور بھینس کو گائے کی قسم قرار دینا تساہل ہے ۔ ”ابن ابی شیبہ‘‘ میں حسن سے منقول ہے کہ بھینس بمنزلہ گائے ہے یا یہ کہنا کہ وہ گائے کی طرح ہے یہی اصل ہے جب کہ سب لوگ اس بات سے واقف ہیںکہ بھینس گائے سے علیحدہ قسم ہے۔ا گر کسی نے قسم کھائی کہ گائے کا گوشت نہیں کھائے گا بھینس کا کھا لیا تو وہ حانث نہیں ہوگا۔ یعنی اس طرح قسم نہیں ٹوٹے گی۔اس بناء پر اطمینان بخش بات یہ ہے کہ بھینس کی قربانی نہ کی جائے اور اگر کوئی کرلے تو اس پر ملامت نہیں۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو فتاویٰ اہل حدیث لشیخنا، محدث روپڑی(2/426 ”مرعاۃ المفاتیح‘‘(2/353۔354) اور مشارٌ الیہ شیوخ بھی صرف بَہِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ کے قائل ہیں اور ہمارے شیخ صاحب تفسیر ’’اضواء البیان‘‘ فرماتے ہیں۔ ( وَمُرَاجَعَۃُ الْحَقِّ خَیْرٌ مِنْ التَّمَادِی فِی الْبَاطِلِ) (5/635) ”ظاہری آیت کی بناء پر زیادہ احتیاط والا مسلک یہ ہے کہ بَہِیْمَۃُ الْاَنْعَامِ کے علاوہ قربانی نہ کی جائے۔‘‘ کیا بھینس کی قربانی کرنا درست ہے؟ سوال۔ کیا بھینس کی قربانی(نر یا مادہ) درست ہے ؟ اور دلیل کیا ہے ؟ بعض علماء ممانعت کا فتویٰ دیتے ہیں جیسے کہ مولانا داؤد غزنوی رحمۃ اللہ علیہ کا رسالہ ہے۔ جس میں منع کیا گیا ہے؟
Flag Counter