Maktaba Wahhabi

76 - 614
سات سال کی محنت شاقہ کے بعد انھیں مرتب کرکے اس کی پہلی جلد آج سے تقریباً ۱۵ سال قبل شائع کی تھی، جو یقینا ایک عظیم الشان دینی، علمی اور مسلکی خدمت تھی۔ لیکن معلوم نہیں کن وجوہات کی بناء پر مزید جلدیں منظر عام پر نہیں آرہیں۔ حالانکہ حافظ صاحب حفظہ اللہ کا اصرار اور خواہش تھی کہ وہ بھی جلد از جلد شائع ہوں اور جماعت کے عوام و خواص بھی ان کے بے چینی سے منتظر تھے۔ مدت مدید کے انتظار کے بعد بالآخر حضرت حافظ صاحب حفظہ اللہ نے اس کی اشاعت کا خود بیڑا اٹھایا ہے۔ اور کتاب ہذا کی جمع و ترتیب،تبویب و تخریج کی ذمہ داری اپنے تلمیذ حافظ عبدالرؤف خان اور عبدالقدوس السلفی کے سپرد کی۔ اللہ کرے حافظ صاحب کے بقیہ فتاویٰ جلد ازجلدمرتب ہو کر شائع ہو جائیں تاکہ اخبارات کے صفحات میں مدفون علوم و معارف کا یہ بیش قیمت گنجینہ اور تحقیق و تدقیق کا یہ نادر خزینہ مکمل شکل میں منظر عام پر آسکے۔ ۔ وَيَرْحَمُ اللّٰه عَبْداً قال آمينا۔ صلاح الدین یوسف رمضان المبارک 1437ھ۔ جون2016ء
Flag Counter