Maktaba Wahhabi

180 - 738
((وَرَفَعَ ذٰلِکَ ابْنُ عُمَرَ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم))[1] ’’حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے اس فعل کی بنیاد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عملِ مبارک بتایا ہے۔‘‘ گویا یہ مرفوع حدیث ہے نہ کہ عملِ صحابی رضی اللہ۔ 4۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے مروی ہے: ((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ا اِذَا قَامَ اِلَی الصَّلَاۃِ یُکَبِّرُ حِیْنَ یَقُوْمُ))[2] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھنے لگتے تو کھڑے ہوتے وقت پہلے تکبیر کہتے تھے۔‘‘ 5۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ((رَاَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ التَّکْبِیْرَ فِي الصَّلَاۃِ))[3] ’’میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیرِ تحریمہ سے نماز کا آغاز فرمایا۔‘‘ 6۔ اُمّ المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے: ((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَسْتَفْتِحُ الصَّلَاۃَ بِالتَّکْبِیْرِ))[4] ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر سے نماز کا آغاز فرمایا کرتے تھے۔‘‘ 7۔ حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ کے بارے میں مروی ہے: ’’اِذَا صَلّٰی کَبَّرَ وَرَفَعَ یَدَیْہِ‘‘[5] ’’وہ جب نماز پڑھتے تو تکبیرِ تحریمہ کہتے اور رفع یدین کرتے تھے۔‘‘ راویِ حدیث حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ کے بارے میں فرماتے ہیں: ((وَحَدَّثَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم صَنَعَ ہٰکَذَا))[6] ’’اور انھوں نے بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کیا کرتے تھے۔‘‘
Flag Counter