Maktaba Wahhabi

390 - 738
صحیح مسلم اور نسائی کے الفاظ ہیں: ((صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم الظُّہْرَ،وَ اَبُوْ بَکْرٍ خَلْفَہٗ،فَاِذَا کَبَّرَ کَبَّرَ اَبُوْبَکْرٍ یُسْمِعُنَا))[1] ’’نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس طرح نمازِ ظہر پڑھائی کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے تو ابوبکر رضی اللہ بلند آواز سے تکبیر کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز ہمیں پہنچاتے۔‘‘ جماعت کی شکل میں جب امام بلند آواز سے تکبیر کہے گا تو اسی وقت مقتدی بھی تکبیر کہیں گے،لیکن وہ آواز کے بغیر ہی تکبیر کہیں گے۔
Flag Counter