Maktaba Wahhabi

176 - 738
کے لیے بیٹھتے تو بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے۔جب آخری رکعت کے بعد قعدئہ اولیٰ اخیرہ کرتے تو بایاں پاؤں(دائیں پنڈلی کے نیچے سے)آگے نکال دیتے اور دایاں پاؤں کھڑا رکھتے اور سُرین پر بیٹھتے تھے۔‘‘ حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ سے مروی یہ حدیث قدرے مختصر ہے۔جبکہ انھی سے ایک حدیث اس سے قدرے مفصل صیغے سے بھی مروی ہے۔اس حدیث میں راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابو حمید رضی اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دس صحابہ رضی اللہ عنہم کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے جن میں سے ایک حضرت ابو قتادہ بن ربعی رضی اللہ بھی تھے۔ان سب کے درمیان بیٹھے ہوئے حضرت ابو حمید رضی اللہ نے فرمایا: ((اَنَا اَعْلَمُکُمْ بِصَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم)) ’’میں تم سب سے زیادہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو جاننے والا ہوں۔‘‘ دوسرے صحابہ نے کہا کہ تم نہ تو ہم سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے شرف یاب ہوئے اور نہ ہم سے زیادہ حاضر ہوا کرتے تھے(پھر یہ زیادہ جاننا کیسے ہوا؟)انھوں نے فرمایا:کیوں نہیں؟اس پر ان سب نے مطالبہ کیا کہ(اگر ایسا ہے تو پھر)تم نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ پیش کرو۔اس پر انھوں نے فرمایا: ((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا قَامَ اِلَی الصَّلَاۃِ اعْتَدَلَ قَائِمًا وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ،فَاِذَا اَرَادَ اَنْ یَّرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ،ثُمَّ قَالَ:اللّٰہُ اَکْبَرُ،وَرَکَعَ،ثُمَّ اعْتَدَلَ فَلَمْ یُصَوِّبْ رَاْسَہٗ،وَلَمْ یُقْنِعْ،وَ وَضَعَ یَدَیْہِ عَلٰی رُکْبَتَیْہِ،ثُمَّ قَالَ:سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ،وَرَفَعَ یَدَیْہِ،وَاعْتَدَلَ حَتّٰی یَرْجِعَ کُلُّ عَظْمٍ فِیْ مَوْضِعِہٖ مُعْتَدِلًا،ثُمَّ اَہْوٰی اِلَی الْاَرْضِ سَاجِدًا،ثُمَّ قَالَ:اَللّٰہُ اَکْبَرُ،ثُمَّ جَافٰی عَضُدَیْہِ عَنْ اِبِطَیْہِ،وَفَتَحَ اَصَابِعَ رِجْلَیْہِ،ثُمَّ ثَنّٰی رِجْلَہُ الْیُسْرٰی،وَقَعَدَ عَلَیْہَا،ثُمَّ اعْتَدَلَ حَتّٰی یَرْجِعَ کُلُّ عَظْمٍ فِیْ مَوْضِعِہٖ مُعْتَدِلًا،ثُمَّ اَہْوٰی سَاجِدًا،ثُمَّ قَالَ:اَللّٰہُ اَکْبَرُ،ثُمَّ ثَنّٰی رِجْلَہٗ،وَقَعَدَ،وَاعْتَدَلَ حَتّٰی یَرْجِعَ کُلُّ عَظْمٍ فِیْ مَوْضِعِہٖ،ثُمَّ نَہَضَ،ثُمَّ صَنَعَ فِی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ مِثْلَ ذٰلِکَ،حَتّٰی اِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَیْنِ کَبَّرَ،وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی یُحَاذِیَ بِہِمَا مَنْکِبَیْہِ،کَمَا صَنَعَ حِیْنَ افْتَتَحَ الصَّلَاۃَ،ثُمَّ صَنَعَ کَذٰلِکَ حَتّٰی کَانَتِ الرَّکْعَۃُ الَّتِیْ تَنْقَضِیْ فِیْہَا صَلَاتُہٗ اَخَّرَ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی
Flag Counter