Maktaba Wahhabi

325 - 924
سے بہتر کی تلاش میں رہتا ہے تو میں نے بھی حتی الامکان یہی کوشش کی کہ قاری کو اکتاہٹ محسوس نہ ہو۔‘‘ ’’گزر گئی گزران‘‘ کے حوالے سے استفسار پر فرمانے لگے: ’’مختلف دوست احباب نے مجھے اپنی سوانح حیات لکھنے کی فرمایش کی، ان کا اصرار تھا کہ اس سے آنے والی نسلوں کو بہتر طور پررہنمائی حاصل ہوگی۔ ان میں ڈاکٹر حماد لکھوی صاحب حفظہ اللہ پیش پیش رہے اور آپ کے استاد محترم حافظ فاروق الرحمن یزدانی حفظہ اللہ نے جو انتہا درجے کی محبت کرتے ہیں ، بھی مودبانہ گزارش کی۔ اللہ تمام دوستوں کو جزائے خیر عطا کرے، جو مجھے اس قابل سمجھتے ہیں ۔ حالاں کہ میں تو بہت ہی کم علم و عمل انسان ہوں ، اللہ ان کو عزت دے، مجھے اتنی عزت و محبت دیتے ہیں ۔‘‘ نانا جی محترم رحمہ اللہ کے متعلق بتانے لگے کہ آپ کے نانا جان رحمہ اللہ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی کانفرنسوں میں محترم شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی خصوصی دعوت پر ضرور تشریف لاتے اور حضرت حافظ صاحب رحمہ اللہ اپنا موقف کھل کر واضح کرتے، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ ان کی باہمی مشاورت کو سراہتے اور انھیں ہر میٹنگ میں شامل فرماتے۔ مجھے ان بزرگوں کی خدمت کرنے کا قریب سے موقع ملا ہے۔ آج بھولی بسری یادیں جو آپ نے یاد کرا دی ہیں ، ایسا لگ رہا ہے جیسے حضرت صاحب رحمہ اللہ آپ کی شکل میں میرے ساتھ تشریف فرما ہیں اور مجھے پھر سے ان کی خدمت کا موقع میسر آرہا ہے۔ میں نے عرض کی کہ حضرت! میں اس قابل کہاں ؟ میں تو ایک معمولی سا طالبِ علم ہوں ، آپ کا اس قدر عزت دینا میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔ جزاکم اللّٰہ جزاء کاملا و أکرمکم اللّٰہ۔ میں نے کہا کہ آپ کی کتابوں سے میں نے مقالے میں اپنے نانا جی رحمہ اللہ کے اساتذہ کرام کے احوال مرتب کیے ہیں اور یہ سب آپ ہی کا فیض ہے کہ میں اس قابل ہو سکا۔ ؎ یہ رتبہ بلند ملا جسے مل گیا ہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں بڑی ہی محبت سے فرمانے لگے: ’’اللہ پاک آپ کو عزت سے نوازے اور اپنے بزرگوں کی حیات و خدمات کو تحریر کرنے کی توفیق دے اور ان کاوشوں کو قبول و منظور فرمائے۔‘‘ محترم شیخ رحمہ اللہ نے اپنے بھائی محترم سعید احمد بھٹی کے حوالے سے بتایاکہ انھوں نے میری بہت خدمت کی ہے۔ اللہ ان کی زندگی میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین محترم مورخ اہلِ حدیث رحمہ اللہ سے ملاقات ایک نہایت روح پرور ماحول میں ہوئی۔ ان کی مہمان نوازی، محبت و شفقت اور بہت ساری علمی معلومات سے نوازنا میرے لیے باعثِ عزت اور اعزاز کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو ہر لحاظ سے قبول و منظور فرمائے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آمین أحب الصالحین و لست منھم لعل اللّٰه یرزقني صلاحاً
Flag Counter