Maktaba Wahhabi

384 - 924
’’ادارہ ثقافتِ اسلامیہ‘‘ لاہور سے منسلک ہوئے تو اپنے تحقیقی کاموں کے انبار لگا دیے۔ ان میں سے بعض موضوعات پر تو پہلی مرتبہ علمی اور تحقیقی لوازمہ سامنے آیا۔ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اُن کے پروگرام نشر ہوئے۔ بیسویں صدی عیسوی میں پون صدی کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تحریکوں کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔ برصغیر میں ملتِ اسلامیہ کے تاریخی اور سیاسی مد و جزر کے وہ براہِ راست شاہد ہیں ۔ گذشتہ ساٹھ برسوں سے ان کا قلم علمی اور تحقیقی جواہر کے ڈھیر لگا رہا ہے۔‘‘ (گزر گئی گزران، ص: ۱۷، ۱۸) ان ابتدائی تمہیدی کلمات کے بعد اب آئیے مولانا مرحوم کی علمی خدمات کے جائزے کی طرف۔ اس باب میں ان کی صرف تصنیفی خدمات کا ذکر کیا جا رہا ہے، جن حضرات نے مولانا رحمہ اللہ کی کتابوں کے تعارف لکھے ہیں ، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں : (1)۔ جناب محمد رمضان یوسف سلفی(فیصل آباد) (2)۔ پروفیسر ابو حمزہ سعید مجتبیٰ السعیدی(بھکر) (3)۔ جناب علیم ناصری(لاہور) (4)۔ ڈاکٹر ابوسلمان شاہ جہان پوری(کراچی) (5)۔ مولانا عبدالرشید عراقی(سوہدرہ) (6)۔ جناب محمد سلیم چنیوٹی(لاہور) (7)۔ مولانا رفیق احمد رئیس سلفی(علی گڑھ۔ ہندوستان) (8)۔ مولانا فاروق الرحمان یزدانی(فیصل آباد)
Flag Counter