Maktaba Wahhabi

713 - 924
اخبارات کی ویب سائٹس چیک کرکے تعزیتی خبریں اور تاثرات تلاش کر کے دیے۔ ان میں سے ایک دوست سید کلیم حسین شاہ بخاری صاحب ہیں ، جو پاکستانی نوجوان اسکالر ہیں ، اصلاً راولپنڈی کے ہیں ۔ جامعہ سلفیہ اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں ، مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب میں اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے مقیم ہیں ۔ دوسرے دوست چوہدری سہیل گورداسپوری ہیں ، جو بابائے تبلیغ حضرت مولانا عبداللہ گورداسپوری کے پوتے اور مورخِ اہلِ حدیث حضرت ڈاکٹر بہاؤ الدین حفظہ اللہ کے صاحبزادے ہیں ۔ مرکزیہ بورے والا کی تنظیمی ترقی میں ان کا اہم کردارہے۔ علاوہ ازیں آپ حضرت ڈاکٹر صاحب کی علمی معاونت کا فریضہ بھی بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان حضرات کی کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے اور اپنی بارگاہ سے اجرِ جزیل عطا فرمائے۔ آمین ٭٭٭
Flag Counter