Maktaba Wahhabi

739 - 924
قدم رنجہ فرمانے کی درخواست کی تھی، پھر میری اہلیہ کا بھی ان کے نمبر پر فون آیا۔ حضرت مرحوم تو چلنے کے لیے تیار ہوگئے تھے، لیکن اچانک ہی لاہور سے ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی حفظہ اللہ کا فون آگیا اور مولانا نے وعدہ فرمایا کہ وہ آیندہ سال(بشرطِ زندگی)میرے گھر ضرور تشریف لائیں گے۔ مگر ع اے بسا آرزو کہ خاک شد حضرت صاحب رحمہ اللہ ہمارے ماہانہ میگزین ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی مجلسِ ادارت کے رکن بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق اور ان کی مشاورت سے ہم دن بدن آگے بڑھ رہے تھے کہ وہ ہمیں چھوڑ کر ابدی گھر کے مکیں ہوگئے۔ إنا للّٰہ وإنا إلیہ راجعون! آپ جانتے ہیں کہ ادارہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ مولانا رحمہ اللہ کی حیات ہی میں ان کی علمی خدمات کو مرتب کرنے کے لیے مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ کی ایک خصوصی اشاعت کا بندوبست کر رہا تھا اور اس سلسلے میں انھوں نے اپنی وفات سے صرف چند ہی دن پہلے حکم فرمایا تھا کہ خصوصی نمبر کی تفصیل الگ خط میں لکھ کر بھیجو۔ میں نے ان کی خدمت میں مکتوب روانہ کیا… لیکن خط ملنے سے قبل وہ ہسپتال میں داخل ہوگئے۔ آپ نے شاید انھیں اطلاع کردی تھی… لیکن… افسوس! وہ میرا فقیرانہ مکتوب ملاحظہ نہ کرسکے۔ ان کی وفات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہم ایک بڑے سائباں سے محروم ہو گئے ہیں ۔ جماعت اہلِ حدیث عالمِ اسلام ایک عظیم مفکر و دانشور اور مورخ و محقق کی ہمیشہ کے لیے اپنی سرپرستی کھو چکی ہے۔ ناجانے مادرِ گیتی کیسے یہ خلا پر کرسکے گی۔ حِنا بندِ عروس لالہ ہے خونِ جگر تیرا تری نسبت براہیمی ہے معمار جہاں تو ہے اس پر ہم سوائے افسوس اور صبر کے اور کر ہی کیا سکتے ہیں ؟ اللہ تعالیٰ کا حکم سب پر غالب ہے: ﴿كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ* وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ﴾ [الرحمن: ۲۶۔ ۲۷] ’’جو مخلوق، زمین پر ہے، سب کو فنا ہونا ہے اور تمھارے پروردگار ہی کی ذات(بابرکت)جو صاحبِ جلال و عظمت ہے، باقی رہے گی۔‘‘ اس حادثے کا آپ پر اور آپ کی فیملی پر بہت زیادہ اثر پڑا ہوگا۔ ہم اگرچہ آپ سے دور ہیں ، لیکن ہمارے جذبات آپ کے ساتھ ہیں ۔ مَیں ، میری فیملی اور میرے ادارے کے سرپرست فضیلۃ الشیخ حضرت حافظ صلاح الدین یوسف، حضرت مولانا میاں محمد جمیل(کنوینئر تحریک دعوتِ توحید پاکستان)محترم قاری محمد یعقوب شیخ(سیکرٹری جنرل: تحریک حرمتِ رسول پاکستان)مولانا حمیداللہ اعوان سدید(گوجرانوالہ)، مولانا حافظ ریاض احمد عاقب(ملتان، حال مقیم مکہ مکرمہ)و اراکین بالخصوص احمدپور شرقیہ سے مولانا ابوطلحہ ضیاء حفیظ اللہ خان عزیز حفظہ اللہ(مدیر مسؤل)، مولانا حافظ محمد اسحاق فاروقی(ابن شیخ الحدیث مولانا عبدالرزاق فاروقی رحمہ اللہ )حاجی عبدالرشید، حاجی حسن محمود(عبدالتواب جنرل سٹور)ملک محمدسلیم بوبک، جناب الیاس فاروقی، ڈاکٹر محمد ارشد کمبوہ، چوہدری عبدالسلام، جناب محمدارشد بدر(حاصل پور)
Flag Counter