Maktaba Wahhabi

201 - 924
خزینہ تھا۔ مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کی وہ ایک مجسم تاریخ تھے۔ ان کی تصانیف میں سے کئی جلدوں پر محیط ’’فقہائے ہند‘‘ عظیم علمی شاہکار ہے۔ نقوش عظمت رفتہ، بزم ارجمنداں ، کاروان سلف، سیرت و سوانح مولانا صوفی محمد عبداللہ رحمہ اللہ ، حالات زندگی میاں فضل حق رحمہ اللہ ، قصوری خاندان اور ہفت اقلیم جیسی تصانیف ہمارے نامور اسلاف کی عظمتوں کے شکوہ و جلال اور علم و عمل کے کمال احوال کا ایسا مجموعہ ہے کہ جن کا شگفتہ اسلوب اور دل آویز نگارشات سے قارئین خوب استفادہ کر رہے ہیں ۔ ان تاریخی اور علمی کتب کے مصنف جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کے سوانح حیات کو قلم بند کرنے کی سعادت ہمارے عزیز دوست محمد رمضان یوسف سلفی کو حاصل ہوئی ہے، جو اپنی کاروباری مصروفیات کے باوجود بڑی تندہی اور بڑے ذوق و شوق کے ساتھ بھٹی صاحب کی زندگی کے درخشاں پہلوؤں کو احاطہ تحریر میں لے آئے ہیں ، جن سے خوانندگان محترم یقینا محظوظ و مستفید ہوں گے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ رب کریم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی حسنات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین داستانیں لکھ کے رکھ لو چند عنوانوں کے ساتھ پھر یہ باتیں ختم ہو جائیں گی دیوانوں کے ساتھ
Flag Counter