Maktaba Wahhabi

350 - 924
کے دستر خوان پر کھانا تناول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ گفتگو کھانے کے دوران میں بھی چلتی رہی۔ کھانے کے بعد میں نے آپ رحمہ اللہ سے رخصت چاہی۔ بڑی ہی تسکین بخش ساعتیں گزریں اس عظیم المرتبت ہستی کے ساتھ، پھر انھوں نے مجھے اپنی دو کتابیں ’’برصغیر میں اہلِ حدیث کی اولیات‘‘ اور ’’برصغیر میں اسلام کے اولین نقوش‘‘ ہدیہ کیں ۔ موخر الذکر کتاب میں پچیس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ، بیالیس تابعین رحمہم اللہ اور اٹھارہ تبع تابعین رحمہم اللہ کا تذکرہ ہے، جو برصغیر میں اشاعتِ اسلام کاذریعہ بنے۔ میرے لیے یہ بڑی سعادت کی بات تھی کہ مورخ اہلحدیث کے دستِ شفقت سے یہ کتابیں مجھے عنایت ہوئیں ۔ وہ اپنے لیے یہ کتب بہت بڑا صدقہ جاریہ چھوڑ گئے ہیں ، جو لوگ حاملینِ قرآن و سنت کی سیرت سے راہنمائی پائیں گے، یقینا اس کا اجر محترم بھٹی صاحب رحمہ اللہ کو بھی ملے گا۔ مولانا محمداسحاق بھٹی رحمہ اللہ نے مجھ ناچیز سے یہ بھی فرمایاکہ میں اپنی اگلی کتاب میں آپ کے حالاتِ زندگی بھی لکھوں گا، اس سلسلے میں آپ سے ضروری معلومات لے لوں گا۔ لیکن زندگی نے ساتھ نہ دیا اور وہ اپنی زندگی کی ساعتیں پوری کرکے اپنے مہربان رب کے پاس پہنچ گئے۔ خدا رحمت کند ایں عاشقاں پاک طینت را
Flag Counter