Maktaba Wahhabi

375 - 924
دینی جماعتوں میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث، جماعۃ الدعوۃ پاکستان، جماعت اہلِ حدیث، جمعیت اہلِ حدیث، جماعت غربائے اہلِ حدیث، جماعت اسلامی پاکستان، جمعیت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، صحافی و اخبار نویس احباب و عوام الناس کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ حضرت مولانا محمد اسحاق بھٹی کو ان کی وصیت کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی محمد حسین بھٹی کی قبر کے ساتھ جڑانوالا کی سرزمین میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ یوں ہزاروں لوگوں کے دلوں میں اور سیکڑوں آنکھوں میں سمایا ہوا آسمانِ صحافت کا نیّر تاباں آج ہمیں داغِ مفارقت دے گیا ۔ بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا
Flag Counter