Maktaba Wahhabi

434 - 924
دیا اور ان کے حالات و واقعات کی شکل میں ہمارے لیے نصیحت و راہنمائی کا سامان کر دیا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ خوش رکھے مکتبہ قدوسیہ کے قدوسی برادرانِ محترم ابو بکر قدوسی اور محترم عمر فاروق قدوسی کو کہ جنھوں نے اپنی تمام تر روایات(خوبصورتی، معیار اور تاخیر)کو برقرار رکھتے ہوئے ’’چمنستانِ حدیث‘‘ قارئین کی خدمت میں پیش کی۔ اور یہ اعزاز ہے جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا کہ یہ کتاب سب سے پہلے ۳؍ مئی ۲۰۱۵ء کو جامعہ سلفیہ میں حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں منظرِ عام پر آئی کہ اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر محترم عمر فاروق قدوسی صاحب نے چند نسخے تیار کروا کر بھجوائے تھے۔ عزیز قارئین! آج جن حالات سے ہمیں واسطہ پڑا ہے کہ لوگ دوستی کے نام پر دشمنیاں پالتے اور انتقام لیتے ہیں ، سازشوں کے جال بنتے اور حسد کی آگ بھڑکاتے ہیں اور حاسدین کی حوصلہ افزائی پر فتح و خوشی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں ، ضروری ہے کہ علمائے کرام اور طلبا حضرات خصوصی طور پر بھٹی صاحب کی کتب کا مطالعہ کریں اور اپنے اسلاف کے حالات و واقعات کو پڑھ کر حوصلہ و ہمت حاصل کریں کہ انھوں نے کس طرح اپنے حاسدین اور سازشی عناصر کے حسد و بغض کو برداشت کیا اور اللہ تعالیٰ نے انھیں کس طرح اپنی رحمت سے نوازا۔ اللہم اغفر لہم و ارحمہم۔
Flag Counter