Maktaba Wahhabi

475 - 924
ہے۔ ہائر سیکنڈری سکول منڈی احمد آباد(ضلع اوکاڑہ)میں عربی زبان و ادب کے سینئر استاد ہیں ۔ (3)۔ ڈاکٹر محمد حمود لکھوی۔ ان کی تعلیم ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے علومِ اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ ’’حافظ محمد بن بارک اللہ لکھوی رحمہ اللہ کا تفسیری منہج‘‘ موضوع تھا۔ دینیات کی تعلیم بھی مکمل کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج رینالہ خورد میں پرنسپل ہیں ۔ جامعہ محمدیہ کے ناظم ہیں ۔ مختلف مقامات پر خطبہ جمعہ بھی دیتے ہیں اور اپنے خاندانی عقیدت مندوں کے ساتھ رابطے میں بھی رہتے ہیں ۔ (4)۔ ڈاکٹر محمد حماد لکھوی۔ تعلیم ایم اے اسلامیات(گولڈ میڈلسٹ )۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے عربی اور ایل ایل بی کیا۔ اسی یونیورسٹی سے ’’حریتِ فرد کا اسلامی تصور‘‘ کے موضوع پر پی، ایچ، ڈی کی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ(یونیورسٹی آف گلاسکو، یوکے)سے۔ جامعہ محمدیہ کے شیخ الحدیث مولانا عبدالحلیم مرحوم سے سندِ حدیث لی۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ علومِ اسلامیہ کے ایک تحقیقی مجلہ ’’القلم‘‘ کے مدیر ہیں اور پنجاب قرآن بور ڈ کے ممبر بھی ہیں ۔ مختلف بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمایندگی کرتے ہوئے تحقیقی مقالے پیش کرتے رہتے ہیں ۔ ملکی اور عالمی سطح پر دعوتی و تبلیغی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف ٹیلی ویژن چینلوں پر تبلیغِ دین کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں ۔ حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ معروف مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے تبلیغی ٹی وی چینل ’’پیس ٹی وی‘‘ کے لیے ڈاکٹر محمد حماد لکھوی کو دبئی آنے کی دعوت دی ہے۔ جامع مسجد مبارک لاہور میں اہلِ حدیث کی ۹۵ برس پرانی مسجد ہے، جو ۱۹۲۰ء میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس مسجد میں گذشتہ کئی سال سے ڈاکٹر محمد حماد لکھوی خطبہ جمعہ ارشاد فرما رہے ہیں ۔ اسی مسجد میں پروفیسر عبدالقیوم مرحوم کے فرزند گرامی میجر زبیر قیوم نے اپنے خرچ سے ایک تحقیقی تصنیفی ادارہ ’’دار المعارف‘‘ کے نام سے قائم کیا ہے، جس میں متعدد اہلِ علم خدمات سرانجام دینے پر مامور ہیں ۔ آج کل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے متعلق کام ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد حماد لکھوی اس ادارے کے تحریری کام کے نگران ہیں ۔ (5)۔ محمد حُمید لکھوی۔ تعلیم ایم۔ اے اسلامیات اور ایم۔ اے اُردو۔ گورنمنٹ ہائی سکول دیپال پور میں سینئر استاد ہیں ۔ اپنے آبائی گاؤں الٰہ آباد(قلعہ تارا سنگھ ضلع اوکاڑہ)میں اپنے والدِ گرامی مولانا محی الدین لکھوی رحمہ اللہ کی قائم کردہ مسجد میں خطیب ہیں اور دیگر دو مساجد کے مہتمم بھی ہیں ۔ (6)۔ محمد زید لکھوی۔ تعلیم ایم۔ اے اسلامیات اور ایم۔ اے عربی۔ ڈی، پی، ایس اوکاڑہ کے کالج سیکشن میں اسلامیات اور عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں پی ۔ایچ ۔ڈی کر رہے ہیں ۔ عربی مقالے کا عنوان ہے: ’’الموازنۃ بین العصر الحاضر والجاھلي في القیم الأخلاقیۃ الحربیۃ‘‘
Flag Counter