Maktaba Wahhabi

482 - 924
کافی حد تک کامیابی ہوئی۔ عیسائی پادریوں کا جن اہلِ علم نے اس زمانے میں ڈٹ کر مقابلہ کیا، ان میں حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمہ اللہ کا اسمِ گرامی خاص طور سے قابلِ ذکر ہے۔ ان کے بعد مولانا رحمت اللہ کیرانوی اور حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمہما اللہ کے اسمائے گرامی آتے ہیں ۔ پھر حضرت مولانا ثناء اللہ امرتسری، مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹی اور دیگر بے شمار علمائے دین رحمہم اللہ ہیں ، جنھوں نے نہایت کامیابی کے ساتھ عیسائی پادریوں کا مقابلہ کیا۔ یہ مقابلہ مناظرا نہ صورت میں بھی ہوا، تحریری انداز میں بھی ہوا اور تقریری رنگ میں بھی ہوا۔ یعنی ہر میدان میں ہر نہج سے مقابلہ کیا گیا۔ مناظر کا حسبِ ذیل اوصاف سے متصف ہونا ضروری ہے: زیرِ بحث موضوع پر عالمانہ مہارت رکھتا ہو۔ حاضر جواب ہو۔ دورانِ مناظرہ کسی قسم کی گھبراہٹ اور اضطراب کا اظہار نہ کرے۔ حریف کسی موقعے پر اشتعال میں لانا چاہے تو اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔ غصے اور طیش میں نہ آئے۔ میٹھی اور عام فہم زبان میں گفتگو کرے، جسے سب لوگ آسانی سے سمجھ سکیں ۔ بوقتِ ضرورت حاضرین کو لطاف و ظرائف سے محظوظ کر سکتا ہو۔ حریف کے دلائل اور اس کے اسلوبِ کلام کو اچھی طرح سمجھتا ہو۔ اپنے مدمقابل کی نفسیات اور اس کے علمی و فکری پہلوؤں سے آگاہ ہو۔ شرائطِ مناظرہ طے کرتے وقت اپنی گفتگو سے حریف کو علمی لحاظ سے دبانے کی کوشش کرے، تاکہ پہلے قدم پر ہی وہ اس سے مرعوب ہو جائے اور یہ رعب اثنائے مناظرہ میں آخر تک اپنا اثر دکھاتا رہے۔ الفاظ کی صحت کا پورا خیال رکھے اور کتبِ حوالہ کا صحیح نام لے۔ اردو، عربی اور فارسی زبانوں میں سے کسی زبان کی عبارت پڑھنے کی نوبت آئے تو صحیح طریقے سے پڑھے۔ کسی موقعے پر کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کرے نہ کسی مرعوبیت کا شکار ہو۔ لہجہ دبنگ اور با رُعب ہونا چاہیے۔ اگرحریف کی کسی ذاتی کمزوری کا علم ہوتو اسے سرعام بیان نہ کیا جائے۔ ذاتیات پر اتر آنے سے اگرچہ بعض اوقات اَن پڑھ لوگ خوش ہوتے ہیں ، مگر تعلیم یافتہ طبقے پر اس کا برا اثر پڑتا ہے۔ بات علمی انداز میں علمی حد میں رہنی چاہیے۔ اپنے حریف کو لوگوں کے سامنے جاہل کی شکل میں پیش نہ کیا جائے، بلکہ اسے اپنے مذہب کا عالم قرار دیا جائے اور اس کا نام احترام سے مولانا صاحب اور پادری صاحب وغیرہ القاب کے لاحقہ سے لیا جائے، تاکہ لوگوں پر یہ اثر پڑے کہ گفتگو کسی جاہل سے نہیں ہو رہی، اپنے مذہب کے ایک عالم شخص سے ہو رہی ہے۔ جاہل کے
Flag Counter