Maktaba Wahhabi

544 - 924
۲۸؍ اگست ۲۰۰۷ء ۔۔۔ ہائیڈ لبرگ قابلِ صد احترام اسحاق بھٹی صاحب السلام علیکم امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ معلوم نہیں کیوں ہمارے ہاں لوگوں کے ذہنوں میں مسلک اہلِ حدیث اور اس کے ماننے والوں کے متعلق بے پناہ غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ۔ لوگ انھیں عموماً سخت دل اور کرخت زبان سمجھتے ہیں ۔ لیکن جب میں اپنے محدود تجربے کی روشنی میں دیکھتا ہوں تو حقیقت اس کے بالکل برعکس نظر آتی ہے۔ میری علمی معاونت کرنے والوں میں زیادہ تر اصحاب کا تعلق مسلک اہلِ حدیث سے ہے۔ ان میں سرفہرست علی ارشد چودھری صاحب ہیں ۔ اگر چاہوں بھی توان کے خلوص کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ دار الدعوۃ السلفیہ(لاہور)کا کتب خانہ ایک عظیم کتب خانہ ہے اور اس کا عملہ بے حد علم دوست ہے اور ہر طرح کی مدد بہم پہنچانے میں مستعد ہے۔ یہی حال ضیاء اللہ کھوکھر صاحب کا ہے۔ اگرچہ وہ ایک مصروف آدمی ہیں اور چوں کہ ان کے کتب خانے کی دھوم چہار عالم میں پھیل چکی ہے اور لوگ جوق در جوق اس سے مستفید ہونے کی تڑپ لیے وہاں کھنچے چلے آتے ہیں ، اس کے باوجود انھوں نے بے پناہ کرم فرمایا جو ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘ امر تسر کے کچھ قیمتی شماروں کی نقول فراہم کیں ۔ جہاں تک آپ کی بابرکت شخصیت کا تعلق ہے تو ہمیشہ کی طرح مناسب ذخیرئہ الفاظ کی عدم دست یابی میرے جذبات کو دماغ سے صفحہ قرطاس پر منتقل کرنے میں مانع ہے۔ آپ کی علمیت پر بات کرنا میرے بس میں نہیں ، اس کے لیے میں درکار علمی استعداد کا حامل نہیں اور کہیں آپ کے علم کے حوالے سے کچھ کہہ بھی دوں تو مجھ ایسے ننگِ اسلاف کی کہی ہوئی بات سے آپ کے علمی رتبے میں بھلا کیا اضافہ ہوگا! ہاں البتہ آپ کی علم پروری کے بارے میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ ان معدودے چند اہلِ علم میں سے ہیں جو علم کو خود تک محدود رکھنے کی بجائے نئے لکھاریوں اور محققین تک منتقل کرنے پریقین رکھتے ہیں اور خود بھی اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ اب کچھ آپ کی تازہ تصنیفات کے سلسلے میں ایک دو باتیں ۔۔۔۔۔ ! دونوں کتابیں (تذکرہ قاضی محمد سلیمان منصورپوری اور واقعات میاں عبدالعزیز مالواڈہ)اپنی اپنی جگہ بے پناہ اہمیت کی حامل ہیں ۔ قاضی محمد سلیمان منصورپوری رحمہ اللہ کے بارے میں کتاب لکھ کر آپ نے ان کے بہت سارے معتقدین کو ایک ایسی شخصیت کے حالات وواقعات سے روشناس کروایا ہے، جس کے کام(یعنی رحمۃ للعالمین)سے تو وہ واقف ہیں ، مگر اس سے زیادہ کچھ تفصیلات سے آگاہ نہیں ، اس کتاب سے تحریک اہلِ حدیث کی پوری تصویر یا Overll Pictureکو بھی بہتر طور پر سمجھا جاسکے گا۔ عبدالعزیز مالواڈہ پر آپ کی کتاب سے تحریکِ پاکستان اور اس کے پس پردہ محرکات کو سمجھنے اور جانچنے کا ایک نیا
Flag Counter