Maktaba Wahhabi

691 - 924
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا مورخِ اسلام، محسنِ اہلِ حدیث، ذہبیِ دوراں علامہ مولانا محمداسحاق بھٹی رحمہ اللہ ۔نور اﷲ مرقدہ۔ کی وفات پر قومی پریس نے اپنی ذمے داری پوری کی۔ قومی اخبارات اور جرائد نے انھیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور الیکٹرانک میڈیا(پیغام ٹی وی، جیو نیوز، وقت نیوز اور دنیا نیوز)نے بھی آپ کی وفات کی خبر اور جنازے کی نہایت ہی احسن انداز میں کوریج دی۔ پاکستان کے جن اخبارات میں ان کی وفات کی خبر نمایاں طور پر شائع ہوئی، وہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ ہے۔ اخبار نے اداریہ بھی لکھا اور ان کے متعلق مضامین بھی شائع کیے۔ ہفت روزہ ’’جرار‘‘، روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘، روزنامہ ’’جنگ‘‘، روزنامہ ’’دنیا نیوز‘‘، روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ نے بھی ان کی وفات کی خبریں شائع کیں ۔ قومی جماعتی رسائل میں ہفت روزہ ’’اہلِ حدیث‘‘(لاہور)، ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘(لاہور)، ہفت روزہ ’’تنظیم اہلِ حدیث‘‘(لاہور)، ہفت روزہ ’’نویدِ ضیائ‘‘(گوجرانوالہ)، پندرہ روزہ ’’صحیفہ اہلِ حدیث‘‘(کراچی)، ماہنامہ ’’ضیائے حدیث‘‘(لاہور)، ماہنامہ ’’المنبر‘‘(فیصل آباد)، ماہنامہ ’’الحرمین‘‘(کراچی)، ماہنامہ ’’ترجمان الحدیث‘‘(فیصل آباد)، ماہنامہ ’’علم و آگہی‘‘(فیصل آباد)، ماہنامہ ’’پیامِ آگہی‘‘(فیصل آباد)، ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘(ملتان)، ششماہی ’’الایام‘‘(کراچی)وغیرہ نے مولانا مرحوم کی خدمات کی تحسین کے لیے جاندار اداریے، تعزیتی شذرے لکھے اور متعدد مضامین شائع کیے۔ تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔ ماہنامہ مجلہ ’’تفہیم الاسلام‘‘ [احمد پور شرقیہ، ضلع بہاول پور] نے حضرت رحمہ اللہ کی علمی خدمات کو جس انداز میں اُجاگر کرنے کی سعی کی ہے، اس کا اندازہ آپ اس ارمغان سے لگا سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمارے اس عظیم سلفی عالمِ دین کی خدماتِ حدیث اور آثارِ علمیہ کا ضخیم کتاب کی صورت میں شائع کرنے پر ہماری خدمت اور ان سے قلبی محبت کو قبول فرما کر اسے میرے لیے اور میرے ادارے کے تمام اعیان و معاونین اور مخلصین کے لیے توشۂ آخرت بنا دے۔ آمین سفینۂ چاہیے اس بحرِ بیکراں کے لیے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے چیف ایڈیٹر مکرمی مجیب الرحمان شامیؔ حفظہ اللہ نے حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ سے اپنی قلبی محبت کا حق ادا کر دیا ہے۔ انھوں نے ’’پاکستان‘‘ کے صفحات مرحوم کی حیات و خدمات کو بیان کرنے کے لیے وقف کر دیے۔ ادارے نے ان کی وفات کی خبر کو صفحۂ اول پر پیشانی کے بالکل ساتھ جلی حروف میں شائع کی۔ شامی صاحب نے حضرت بھٹی صاحب رحمہ اللہ کی یاد میں ۱۴؍ فروری ۲۰۱۶ء بروز اتوار کی اشاعت میں ایک شاندار آرٹیکل تحریر کیا، جو
Flag Counter