Maktaba Wahhabi

73 - 924
اللہ کا قانون ہے کہ جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے جانا ہے۔ کل تک بھٹی صاحب رحمہ اللہ اپنے ہم عصر علما کے بارے میں تحریر کرتے رہے، اب ان پر بھی کتب تحریر کی جائیں گی، مضامین بھی جرائد و رسائل میں لکھے جائیں گے اور پھر ایک دن آئے گا کہ ان لکھنے والوں پر لکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ یا رب العالمین! جب تک تو نے زندگی کی یہ امانت ہمیں سونپی ہے، اپنے دین کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق بھی نصیب فرما اور اس زندگی کو اپنے دین کی تعلیم و تبلیغ کے لیے قبول فرما لے اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ سفرِ آخرت کی منزل تک لے جانا۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی رحمہ اللہ کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر ناصر باغ لاہور میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں کثیر تعداد میں علما، طلبا، سیاسی و دینی جماعتوں کے سربراہوں نے شمولیت اختیار کی۔ جامعہ اہلِ حدیث کے طلبا و علما مدیر جامعہ و امیر جماعت اہلِ حدیث شیخ الحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی حفظہ اللہ کی قیادت میں نمازِ جنازہ میں شامل ہوئے۔ حضرت مولانا پروفیسر محمد حماد لکھوی صاحب نے انتہائی رقتِ قلب کے ساتھ نمازِ جنازہ پڑھائی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اعلیٰ علیین میں مقام بلند نصیب فرمائے اور انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ موت اس کی جس کا زمانہ کرے افسوس یوں تو اس دنیا میں سب آئے ہیں جانے کے لیے
Flag Counter