Maktaba Wahhabi

394 - 531
طواف اور سعی وغیرہ اس طرح مکمل کر لیے گویا اسے کوئی عذر نہیں تھا کیونکہ ایک تو یہ جاہل تھی، اسے حکم شریعت کا علم نہیں تھا اور دوسرا اس نے شرمندگی کی وجہ سے اپنی حالت کے بارے میں اپنے ولی کو نہیں بتایا تھا، بالخصوص وہ ان پڑھ تھی، پڑھنا لکھنا نہیں جانتی تھی۔ سوال یہ ہے کہ اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ جواب: جب اس نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کا احرام باندھ لیا تو اسے چاہیے کہ غسل کے بعد دوبارہ طواف کرے اور دوبارہ بال کٹوائے، جب کہ علماء کے صحیح قول کے مطابق اس مذکورہ حالت میں سعی جائز ہے اور اگر یہ طواف کے بعد سعی بھی دوبارہ کر لے تو یہ بہتر ہے اور اس میں زیادہ احتیاط بھی ہے۔ حالت حیض میں اس نے جو طواف کر لیا اور طواف کی دو رکعتیں بھی پڑھ لیں تو اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے۔ اگر یہ عورت شادی شدہ ہے، تو عمرہ کی تکمیل سے قبل اس کے شوہر کے لیے مقاربت جائز نہیں ہے اور اگر اس نے عمرہ کی تکمیل سے پہلے مقاربت کر لی ہے، تو اس سے عمرہ فاسد ہو گیا اور اس پر دم لازم ہو گیا اور وہ یہ کہ ایک بھیڑ یا دو دانت والی (دوندی) بکری ذبح کر کے مکہ مکرمہ کے فقراء میں تقسیم کی جائے اور اس عمرہ کی تکمیل کرے اور اس فاسد عمرہ کے بجائے دوسرا عمرہ کرے جس کا احرام اسی میقات سےباندھے، جہاں سے پہلے عمرہ کا احرام باندھا تھا اور اگر اس نے طواف و سعی محض شرم و حیا کی وجہ سے کیا ہے اور میقات سے عمرہ کا احرام نہیں باندھا تھا، تو پھر سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں توبہ کے سوا اور کچھ اس پر لازم نہیں ہے کیونکہ عمرہ اور حج، احرام کے بغیر صحیح نہیں ہیں۔ اور احرام یہ ہے کہ عمرہ یا حج یا دونوں ہی کی نیت کی جائے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے اور شیطان کے وسوسوں سے محفوظ رکھے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ عمرہ کی نا مکمل سعی سوال: ایک شخص نے عمرہ کیا لیکن اس نے نسیان یا جہالت کی وجہ سے سعی کے چار چکر چھوڑ دئیے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ جواب: اس کے لیے یہ حکم ہے کہ ان چکروں کو مکمل کرے تاکہ اس کی سعی پوری ہو جائے۔ خواہ عمرہ کی ہو یا حج کی، اسے مکمل کرنا چاہیے! اور اگر اس نے اپنے وطن کی طرف سفر کر لیا ہے تو پھر بھی اسے مکہ واپس آ کر ان چکروں کو مکمل کرنا ہو گا جو اس نے چھوڑے ہیں تاکہ اس کا عمرہ مکمل ہو جائے اور جب تک وہ اپنے عمرہ کو مکمل نہیں کر لیتا احرام کے حکم میں ہے، لہذا اسے اپنی بیوی سے دور رہنا چاہیے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔ عمرہ میں حلق اور تقصیر سوال: عمرہ میں حلق یا تقصیر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب: عمرہ میں بھی بالوں کو منڈانا یا کٹانا واجب ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب حجۃ الوداع کے موقع پر مکہ مکرمہ میں تشریف
Flag Counter