Maktaba Wahhabi

485 - 531
بطور دوا استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔ مثلا ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَنَّ اللّٰهَ أَنْزَلَ الدَّاءَ وَالدَّوَاءَ، وَجَعَلَ لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءً، فَتَدَاوَوْا، وَلَا تَدَاوَوْا بِحَرَامٍ ) (سنن ابي داود‘ الطب‘ باب في الادوية المكروهة‘ ح: 3874) ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دواء نازل فرمائی ہے اور ہر بیماری کی دواء بھی بنائی ہے تو تم دواء استعمال کرو لیکن حرام اشیاء کو بطور دواء استعمال نہ کرو۔‘‘ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نشہ آور کے بارے میں فرمایا: (إِنَّ اللّٰهَ لَمْ يَجْعَلْ شِفَاءَكُمْ فِيمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ ) (صحيح البخاري‘ الاشربة‘ باب شراب الحلواء والعسل تعليقا) ’’اللہ تعالیٰ نے اس چیز میں تمہارے لیے شفا نہیں رکھی جس کو تمہارے لیے حرام قرار دے دیا ہے۔‘‘ اس قول کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر فرمایا ہے۔ لیکن مرض کے باعث جب انسان حالت اضطرار کو پہنچ جائے اور خون استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا اندیشہ ہو تو پھر ’’الضرورات تبيع المحظورات ‘‘کے اصول پر عمل کیا جائے گا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿ فَمَنِ ٱضْطُرَّ‌ فِى مَخْمَصَةٍ غَيْرَ‌ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ ۙ فَإِنَّ ٱللّٰهَ غَفُورٌ‌ۭ رَّ‌حِيمٌ ﴿٣﴾ (المائده 5/3) ’’ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو بلاشہ اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔‘‘ کہ اگر مرض کے باعث نوبت یہاں تک پہنچ جائے کہ خون استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہلاکت کا اندیشہ ہو تو پھر خون دینا نہ صرف جائز بلکہ انسانی جان بچانے کے لیے خون استعمال کرنا واجب ہے لیکن خون کا معاوضہ لینا جائز نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ جب کسی چیز کو حرام قرار دیتا ہے تو اس کی قیمت کو بھی حرام کر دیتا ہے جیسا کہ ابوداود اور ابن ابی شیبہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَعَنَ اللّٰهُ الْيَهُودَ , إِنَّ اللّٰهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمُ الشُّحُومَ(فجملوها) فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا) (صحيح البخاري‘ احاديث الانبياء‘ باب ما ذكر عن بني اسرائيل‘ ح: 3460 وصحيح مسلم‘ المساقاة‘ باب تحريم بيع الخمر والميتة...الخ‘ ح: 1582 و مصنف ابن ابي شيبة: 6/444 واللفظ لابي داود‘ ح: 3488 ولا" فجملوها") ’’اللہ تعالیٰ یہودیوں پر لعنت کرے کہ اللہ تعالیٰ نے ان پر چربیوں کو حرام قرار دیا تو انہوں نے انہیں پگھلا کر بیچ دیا اور ان کی قیمت کھانا شروع کر دی۔‘‘ اگر معاوضہ کے بغیر خون کا حصول مشکل ہو تو پھر معاوضہ دے کر حاصل کرنا بھی جائز ہے اور اس صورت میں خون دینے والے کو معاوضہ لینے کا گناہ ہو گا۔ ۔۔۔فتویٰ کمیٹی۔۔۔
Flag Counter