Maktaba Wahhabi

37 - 531
نبوی تعمیر کی گئی۔[1] صحیحین میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَعَنَ اللّٰهُ الْيَهُودَ، وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ) (صحيح البخاري‘ الجنائز‘ باب ما يكره من اتخاذ المساجد علي القبور‘ ح: 1230 وصحيح مسلم‘ المساجد‘ باب النهي عن بناء المسجد علي القبور...االخ‘ ح:529) ’’اللہ تعالیٰ یہودو نصاری پر لعنت فرمائے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا تھا۔‘‘ صحیح مسلم میں ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لَا تُصَلُّوا إِلَى الْقُبُورِ , وَلَا تَجْلِسُوا عَلَيْهَا) (صحيح مسلم‘ الجنائز‘ باب النهي عن الجلوس علي القبر والصلاة عليه‘ ح: 972) ’’قبروں کی طرف نماز نہ پڑھو اور نہ ان پر بیٹھو۔‘‘ صحیح مسلم ہی میں جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ، فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ، وَأَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ) (صحيح مسلم‘ المساجد‘ باب النهي عن بناء المساجد علي القبور... الخ‘ ح:532) ’’تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء و صلحا ءکی قبروں کو مسجدیں بنا لیتے تھے، خبردار تم قبروں کو مسجدیں نہ بنانا، میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔‘‘ صحیحین میں حضرت ام سلمہ اور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک گرجے کا ذکر کیا جو انہوں نے حبشہ میں دیکھا تھا اور اس میں بنی ہوئی تصویروں کو بھی دیکھا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أُولَئِكَ إِذَا مَاتَ مِنْهُمُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ، بَنَوْا عَلَى قَبْرِهِ مَسْجِدًا، ثُمَّ صَوَّرُوا فِيهِ تِلْكَ الصُّوَرَ، أُولَئِكَ شِرَارُ الْخَلْقِ عِنْدَ اللّٰهِ ) (صحيح البخاري‘ الجنائز‘ باب بناء المسجد علي المسجد‘ ح:428‘ 1341 وصحيح مسلم‘ المساجد‘ باب النهي عن بناء المسجد علي القبور‘ ح:528) ’’ ان لوگوں میں سے جب کوئی نیک آدمی فوت ہوتا تو یہ اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے اور اس میں اس طرح کی تصویریں بناتے۔ یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں ساری مخلوق میں سے بدترین شمار ہوتے ہیں۔‘‘ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: (نَهَى رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجَصَّصَ الْقَبْرُ وَأَنْ يقْعد عَلَيْهِ وَأَنْ يُبْنَى عَلَيْهِ) (صحيح مسلم‘ الجنائز‘ باب النهي عن تجصيص القبر... الخ‘ ح: 970) ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ قبر کو پختہ بنایا جائے، اس پر بیٹھا جائے اور اس پر عمارت (مقبرہ وغیرہ) بنائی جائے۔‘‘
Flag Counter