Maktaba Wahhabi

139 - 829
موصوف نے نشاندہی کی ہے۔ کیا وضوء کے بعد اعضاء کو کسی کپڑے یا تولیے سے خشک کرنے میں کوئی حرج ہے؟ سوال: وضوکرنے کے بعد وضوکے اعضاء کپڑے سے خشک کرسکتے ہیں اور پھر وہی کپڑا سَر پر باندھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے؟ جواب: اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں، ملاحظہ ہو جائزۃ الاحوذی: (۱؍ ۷۳) جب طہارت کے لیے اس کا استعمال جائز ہے تو سَر پر باندھنا بطریقِ اولیٰ جائز ہوگا۔ وضوء کے بعد آسمان کی طرف دیکھنا اور انگلی کا اشارہ کرکے کلمہ شہادت پڑھنا جائز ہے ؟ سوال: وضوکرنے کے بعد آسمان کی طرف منہ کر کے یا آسمان کی طرف شہادت کی انگلی اٹھا کر کلمہ شہادت پڑھنے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ جواب: یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ اس کی سند میں ابوعقیل کا چچا زاد بھائی ضعیف ہے۔ القول المقبول :ص:۱۷۸، صحیح ’’سنن ابی داؤد‘‘ :۱؍ ۳۰۳،علامہ البانی وضوء کے بعد نظر آسمان کی طرف اٹھانے والی حدیث کا حکم کیا ہے ؟ سوال: ’’مرعاۃ المفاتیح‘‘ کی غالباً دوسری جلد میں نماز کے باب میں ( جس میں وضوکا بیان تھا) ایک حدیث پڑھی تھی کہ وضوکے بعد ایک نظر آسمان کی طرف اٹھا سکتے ہیں جب کلمہ شہادت پڑھا جائے۔تو کیا وہ حدیث صحیح ہے ؟ اس طرح نظر اٹھانا درست ہے؟ جواب:یہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند میں ابو عقیل کا چچا زاد بھائی مجہول ہے ۔ملاحظہ ہو:(کتاب القول المقبول،ص:۱۷۸) آیت کریمہ﴿لَا یَمَسُّہٗ اِلَّا المُطَھَّرُوْن﴾ کا مطلب کیا ہے؟ سوال: کیا آیت کریمہ﴿ لَایَمَسُّہٗ اِلَّا المُطَھَّرُونَ﴾ کی روشنی میں قرآنِ حکیم کو باوضوہو کر ہی چھونا ضروری ہے۔ تفصیل سے بیان فرمائیں کہ وضوکی شرط کہاں سے لائی گئی؟ ایک شخص سارا دن قرآنِ پاک کی کتابت کرتا ہے، یا جلد سازی کرتا ہے یا اس کی تصحیح کرتا ہے تو کیا وہ صرف عمومی پاکیزگی کی حالت میں یہ سب کچھ کر سکتا ہے یا وضوکرنا بھی ضروری ہے؟
Flag Counter