Maktaba Wahhabi

525 - 829
اس سے معلوم ہوا ،کہ امام سے سبقت کرنا سخت وعید کا باعث ہے۔ سجدے میں کہنیاں کیسے ہوں؟ سوال: سجدے میں کہنیاں کانوں کی طرح باہر کی طرف ہوں یا پیٹ کی طرف اندر؟ جواب: سجدے میں کہنیوں کو نہ تو زمین پر ٹکایا جائے نہ پہلوؤں سے ملایا جائے۔ بلکہ زمین سے اونچی اور کروٹوں سے الگ کشادہ رکھنا چاہیے۔ ’’صحیح بخاری میں حدیث ابو حمید رضی اللہ عنہ ملاحظہ ہو! صحیح البخاری۔[1] سجدہ کی حالت میں پاؤں ملا کر رکھیں یا الگ؟ سوال: نماز کے سجدہ کی حالت میں پاؤں کس طرح ہوں ؟ ملا کر یا علیحدہ علیحدہ؟ جواب: سجدہ کی حالت میں ایڑھیاں ملانے کی روایت بیہقی (۲؍۱۱۶) میں ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے، کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو سجدہ کی حالت میں پایا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایڑھیوں کو ملائے ہوئے تھے۔[2] سجدہ میں ایڑھیوں کو ملانا: سوال: سجدہ میں ایڑھیوں کو ملانا، حدیث عائشہ رضی اللہ عنہا میں اس کا ذکر ہے۔[3]مگر محقق سندھو صاحب نے حدیث کی سند کے بارے میں نہیں بتایا کہ کیسی ہے ؟ محدثین نے تو ضرور حالت اسناد بتائی ہو گی… خصوصاً البانی صاحب نے حاشیہ ابن خزیمہ میں… یہاں بعض لوگوں نے اس عمل کو نیا دین کہہ ڈالا۔ جواب: سنداً روایت ہذا صحیح ہے۔ ثابت شدہ شئی پر عمل کرنے سے نیا دین نہیں بنتا۔ میرے پاس ایک کتاب ہے ، اس کا عنوان یہی ہے: (( لَا جَدِیدَ فِی الصَّلٰوۃ ))لیکن اس کے اکثر و بیشتر دلائل قابل اطمینان نہیں۔ سجدہ میں ایڑھیاں ملانے سے پاؤں کی انگلیاں مڑ جائیں تو؟ سوال: سجدہ کی حالت میں ایڑھیاں ملائی جائیں تو دونوں پاؤں کی ساری انگلیاں قبلہ رُخ نہیں رہتیں۔
Flag Counter