Maktaba Wahhabi

158 - 829
ہے۔اور اسی مسئلہ پر بدیع الدین شاہ صاحب بھی صحیح مسلم کے حوالے سے ابن عمر رضی اللہ عنہما کا اثراپنی کتاب’’تمییز الطیب من الخبیث‘‘ میں لائے ہیں۔ تو کیا یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف؟ اگر صحیح ہے تو اہلِ حدیث کے ہاں اس حدیث پر عمل کیوں نہیں؟ اگر ضعیف ہے تو براہِ مہربانی اس حدیث اور اثرِ مرجوح نقل کرکے بھیجیں تو آپ کی مہربانی ہو گی یا اس حدیث اور اثر کا مطلب تفصیلاً فرمائیں۔ جواب:مشارٌ الیہ حدیث تو صحیح ہے لیکن منسوخ ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے: (( کَانَ آخِرُ الأَمرَینِ مِن رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تَرکَ الوُضُوئِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ)) [1] ملاحظہ ہو! عون المعبود (۱؍۷۶) کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوء کرنا لازمی ہے ؟ سوال: کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے؟ جواب: اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے، راجح مسلک یہی ہے۔ سنن ابی داؤد میں حضرت البراء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ((سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَنِ الْوُضُوئِ مِنْ لُحُومِ الْإِبِلِ؟ فَقَالَ تَوَضَّؤا مِنْہَا )) [2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اونٹ کے گوشت سے وضوکرنے کے بارے میں سوال ہوا تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: کہ اس سے وضوکیا کرو۔‘‘ امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دلیل کے اعتبار سے یہ مسلک زیادہ پختہ ہے ۔اگرچہ جمہور کا مسلک اس کے خلاف ہے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو! عون المبعود (۱؍۷۲۔۷۳) پیشاب کے قطروں کے عارضہ میں مبتلا شخص کا حکم: سوال: محترم مجھے پیشاب کے قطرے آنے کا عارضہ ہے ۔ نماز میں میرے لیے کیا حکم ہے ؟ کیا بار بار وضوکرنا پڑے گا یا صرف ایک ہی وضوسے نماز پڑھتارہوں؟ اور پھر کپڑے کے بارے میں کیا حکم ہے ممکن
Flag Counter