Maktaba Wahhabi

359 - 829
جواب: ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمّ ورقہ بنت عبد اﷲ بن الحارث کو حکم دیا تھا کہ ((أَن تُؤُمَّ اَھلَ دَارِھَا)) یعنی ’’ اپنے اہل بیت کی امامت کرائے۔‘‘[1] عون المعبود(۱؍۲۳۰)میں ہے کہ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورتوں کی امامت اور ان کی جماعت رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان سے صحیح ثابت ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عورتوں کی امامت فرض اور تراویح میں کرائی تھی۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’تلخیص الحبیر‘‘ میں فرماتے ہیں: ’’حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عورتوں کی امامت کرائی اور ان کے درمیان میں کھڑی ہوئیں۔‘‘[2] اس روایت کو عبد الرزاق نے بیان کیا ہے۔ ان کے طریق سے ’’دارقطنی‘‘ اور ’’بیہقی‘‘ میں ابو حازم((’عَن رَائِطَۃَ الحَنفِیَّۃ ))اور حضرت عائشہ سے منقول ہے کہ انھوں نے فرض نماز میں عورتوں کی امامت کرائی اور وہ ان کے درمیان تھیں۔ ’’ابن ابی شیبہ‘‘ اور حاکم میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں کی امامت کراتیں، اور صف میں ان کے ساتھ کھڑی ہوتیں اور اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ انھوں نے عورتوں کی امامت کرائی اور درمیان میں کھڑی ہوئیں تھیں۔[3] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اَلدرایۃ میں ذکر کیا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رمضان کے مہینے میں عورتوں کی امامت کراتی تھیں اور ان کے درمیان کھڑی ہوتیں۔ علامہ شمس الحق فرماتے ہیں: ان احادیث سے معلوم ہوا کہ عورت جب عورتوں کی امامت کرائے تو ان کے درمیان کھڑی ہو، آگے کھڑی نہ ہو اور ’’سبل السلام‘‘ میں ہے کہ یہ حدیث اس امر کی دلیل ہے کہ عورت کا اپنے گھر والوں کی امامت کرانا درست ہے۔ اگرچہ ان میں آدمی ہو۔ اس لیے کہ اُمّ ورقہ کا مؤذن ایک بوڑھا آدمی تھا جس طرح کہ روایت میں ہے ۔ ظاہر یہ ہے کہ یہ اس کی اور اپنے غلام کی اور لونڈی کی بھی امام تھیں۔[4] ابو ثور، مزنی اور طبری کے نزدیک عورت کی امامت درست ہے۔ البتہ جمہور اس کے مخالف ہیں۔ ان دلائل سے معلوم ہوا کہ عورت کو فرض نماز کے علاوہ تراویح اور نوافل میں بھی امامت درمیان میں
Flag Counter