Maktaba Wahhabi

519 - 829
قرار دیتے ہیں ۔ کیا ان کا یہ موقف کتاب و سنت اور فہم سلف کے مطابق ہے؟ نیز کیااس میں فاعل کی نیت اور اعتقاد کا کوئی دخل ہے یا نہیں ؟ ۲۔ کیا تعظیمی سجدہ، تعظیمی رکوع، تعظیمی قیام، تعظیمی قعود، تعظیمی طواف، یہ سب شرک ہیں یا صرف تعظیمی سجدہ ہی شرک ہے؟ اور کیا مندرجہ بالامظاہر عبودیت زندہ و مردہ (یعنی قبر والوں اور حکام و اساتذہ یا قومی ترانے وغیرہ) کے لئے یکساں حکم رکھتے ہیں ، یا ان میں کوئی فرق ہے ؟ ۳۔ اگر یہ شرک ہے تو شرک کس درجے کا؟ اس کا مرتکب خارج عن الملۃ ہے یا نہیں ؟ اس کا ذبیحہ کھانا اور اس سے رشتہ کرنا کیسا ہے؟ نوٹ:علمائے سلف میں سے مذکورہ بالا پہلووں پر جن علماے کرام نے جس پہلو پر بھی گفتگو کی ہو، براہِ کرم اس کا حوالہ بھی درج کردیجئے۔ جزاکم اللّٰہ (ابوعبدالرب عبدالقدوس سلفی، اسلام آباد) جواب: الجواب بعون الوہاب:سجدہ تعظیمی اور سجدۂ عبادت میں کوئی فرق نہیں ، دونوں شرک ہیں جو لوگ سجدۂ تعظیمی کو شرک قرار نہیں دیتے، ان کا اشکال یہ ہے کہ سجدۂ تعظیمی پہلی اُمتوں میں چلا آرہا تھا اور صرف اسلام نے اسے ممنوع اور حرام قرار دیا ہے، ورنہ سجدۂ عبادت تو غیراللہ کے لئے شرک ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ بلا شبہ شرک جملہ شرائع میں سے کسی شریعت میں جائز نہیں رہا، تاہم اس کے مظاہر کی شکلیں بدلتی رہیں ، اس طرح وہ شریعت کی جزئیات بن جاتی ہیں ۔جس طرح آدم علیہ السلام کے عہد میں صلبی اولاد کا آپس میں نکاح جائز تھا جو بعد میں حرام ہوگیا اور اگر آج کوئی اس کے جواز کا دعویدار ہو تو وہ کافر ہے ،کیونکہ اس نے خواہش پرستی کو معبود بنالیا۔ قرآنِ کریم میں ہے :﴿اَفَرَئَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِِلٰھَہٗ ھَوَاہُ ﴾(الجاثیہ:۲۳) ’’بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے۔‘‘ یہی کیفیت سجدۂ تعظیمی ہو یاعبادت، ہردو کی ہے۔ اگر وہ اللہ کے حکم سے ہے تو وہ غیر کی عبادت میں شامل نہیں اور اگر وہ اپنی مرضی سے ہے تو وہ غیر کی عبادت ہے جو شرک کے زمرہ میں داخل ہے، کیونکہ حکم صرف اللہ کا چلتا ہے، کسی کو اس میں دخل نہیں اور دخل اندازی کرنے والا مشرک ہے۔ مثلاً کعبہ مشرفہ کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا عین اللہ کی عبادت ہے اور اس کے ماسوا کسی اور مکان کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا عین شرک ہے، کیونکہ طریقہ عبادت مقرر کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿اَمْ لَھُمْ شُرَکَٓوُا شَرَعُوا لَھُمْ مِّنَ الدِّینِ مَا لَمْ یَاْذَنْم بِہٖ اللّٰہُ ﴾ (الشوری:۲۱)’’کیا اُن کے وہ شریک ہیں جنہوں نے اُن کے لئے ایسا دین مقرر کیاہے جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا۔‘‘
Flag Counter