Maktaba Wahhabi

601 - 829
سلیمان العطار کی جہالت کی وجہ سے ضعیف ہے۔ اس کے متعلق عرض ہے کہ یہ راوی مجہول نہیں۔ اس راوی کا پورا نام سلیمان بن الحسن بن المنہال العطار، ابو ایوب البصری ہے۔حضرت شیخ الاسلام جناب محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’رجال کتاب القراء ۃ خلف الامام للبیھقی‘‘ میں اس کو ذکر کیا ہے اور تحریر فرمایا ہے، کہ : اَطلَقَ عَلَیہِ اَبُو بَکرٍ الاِسمَاعِیِلِیُّ ’ اَلعَدلَ ‘ کِتَابُ المُعجَمِ لِاَبِی بَکرِ الاِسمَاعِیلِیِّ (۲؍۶۴۷)۔ وَ قَالَ حَمزَۃُ بنُ یُوسَفَ السَھمِیُّ: سَأَلتُ اَبَا مُحَمَّدَ بنَ غُلَامٍ الزُّھرِیَّ ، عَن سُلَیمَانَ بنِ الحَسنِ اَبِی اَیُّوبَ العَطَّارِ البَصَرِیِّ، فَقَالَ : ھُوَ ثِقَۃٌ۔ وَ قَالَ اَیضًا: سَاَلتُ الدَّارُقُطَنِی عَن اَبِی اَیُّوبَ سُلَیمَانَ بنِ الحَسنِ العَطَّارِ البَصَرِیِّ، فَقَالَ : لَا بَأسَ بِہٖ۔ کِتَابُ سُؤَالَاتِ حَمزَۃَ بنِ یُوسُفَ السَّھمِیِّ لِلدَّارِقُطَنِی، وَغَیرِہٖ مِنَ المَشَائِخِ (ص ۲۱۷۔۲۱۸۔ رقم الترجمۃ نمبر ۲۹۴۔۲۹۶) اس لیے یہ راوی مجہول کیسے ہوا بلکہ قابلِ احتجاج ہوا۔ جواب: اس کا جواب محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کے قلم سے ہی ملاحظہ فرمائیں! وہ آپ کے اس سوال کے جواب میں لکھتے ہیں کہ: سلیمان بن الحسن،ابوایوب العطار البصری رحمہ اللہ بلاشبہ ثقہ تھے، تاہم ان کا انتقال ۲۶۲ھ میں ہوا۔ دیکھئے تاریخ بغداد ( ۹؍۵۴) المنتظم لابن الجوزی (۱۲ ؍ ۱۸۲) ترجمہ نمبر ۱۶۷۵۔ جب کہ امام طبرانی، عکا شہر میں ۲۶۰ھ میں پیدا ہوئے۔ ( رحمہ اللہ ) دیکھئے سیراعلام النبلاء (۱۶ ؍۱۱۹) اور عام کتب میں ترجمۃ الطبرانی۔امام طبرانی رحمہ اللہ کا پہلا سماع ۲۷۳ھ (یعنی تیرہ سال کی عمر) میں ان کے والد نے کرایا۔ (السیر ۱۶؍۱۱۹)لہٰذا سلیمان مذکور سے امام طبرانی کا سماع ناممکن و غیر ثابت ہے۔ سندِ مذکور کا راوی سلیمان بن الحسن العطار کوئی دوسرا شخص ہے۔ المعجم الاوسط(۴ ؍۳۸۹) ح: ۳۶۶۳ میں اس کے ساتھ ’’المصری‘‘ کا لقب موجود ہے۔ جب کہ اس کی کنیت مجھے کہیں نہیں ملی۔ لہٰذا استاذ ِ طبرانی کی جہالت بدستور باقی ہے۔ کتاب الدعا للطبرانی کے محقق ڈاکٹر محمد سعید بن محمد حسن البخاری نے بھی لکھا ہے کہ: ’لَم اَقِف عَلَیہِ‘ (مقدمہ کتاب الدعا ص ۳۳۸ و کتاب امعار،ح: ۲۰۶۱ ابو ایوب البصری کے شاگردوں میں امام طبرانی اور استادوں میں اَبو کَامِلٍ الجَحدَرِی کا نام نہیں ملا۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے
Flag Counter