Maktaba Wahhabi

606 - 829
بندہ نے نماز کے بعد باجماعت دعا ترک کردی۔ مگر ہمارے ایک عزیز نے ’’صلوٰۃ الرسول‘‘ مصنفہ مولانا محمد صادق سیالکوٹی رحمہ اللہ سے باجماعت دُعاء کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کے مطلوبہ صفحہ کی فوٹو کاپی ساتھ ارسال کر رہا ہوں۔ براہِ کرم اس صفحہ کا جائزہ لے کر یہ ارشاد فرمائیں کہ کیا ان احادیث یا ضعیف احادیث سے اس طرح کے عمل کیے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ یا اُن ضعیف احادیث کے ملنے سے کوئی عمل جائز ہو سکتا ہے۔ جن احادیث کے خلاف کوئی صحیح حدیث نہ ملتی ہو؟ صلوٰۃ الرسول کی عبارت: ’’فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا۔‘‘ درست ہے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اﷲ صلي الله عليه وسلم نے فرمایا: ((مَا مِن عَبدٍ بَسَطَ کَفَّیہِ فِی دُبُرِ کُلِّ صَلٰوۃٍ ، ثُمَّ یَقُولُ: اَللّٰھُمَّ إِلٰھِی، وَ إِلٰہَ إِبرَاھِیمَ، وَ إِسحٰقَ، وَ یَعقُوبَ، وَ إِلٰہَ جِبرِیلَ، وَ مِیکَائِیلَ ، وَ إِسرَافِیلَ۔ أَسئَلُکَ تَستَجِیبُ دَعوَتِی۔ فَإِنِّی مُضطَرٌّ، وَ تَعصِمُنِی فِی دِینِی ، فَإِنِّی مُبتَلِیئٌ ، وَ تَنَالُنِی بِرَحمَتِکَ۔ فَاِنِّی مُذنِبٌ، وَ تَنفِی عَنِّی الفَقرَ فَإِنِّی مُذنِبٌ ، وَ تَنفِی عَنِّی الفَقرَ فَاِنِّی مُتَمَسِّکٌ إِلَّا کَانَ حَقًّا عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ أَن لَا یَرُدَّ یَدَیہِ خَائِبَتَینِ )) [1] ’’ جو بندہ ہر نماز کے بعد اپنے دونوں ہاتھ پھیلا کر کہے۔((اللّٰھُمَّ الٰہِی وَ اِلٰہَ اِبرَاھِیمَ…الی آخِرِہٖ)) تو خدا تعالیٰ اس کے ہاتھوں کو نہیں پھیرتا نامراد۔‘‘ حضرت عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: (( صَلَّیتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم الفَجرَ فَلَمَّا سَلَّمَ اِنحَرَفَ ، وَ رَفَعَ یَدَیہِ وَ دَعَا…)) ’’میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو قبلہ کی طرف سے منہ پھیر کر( مقتدیوں کی طرف متوجہ ہو کر) دونوں ہاتھ اٹھا کردعا مانگی۔‘‘ [2] ملاحظہ: معلوم ہوا کہ امام کا سلام پھیر کر مقتدیوں کی طرف منہ کرکے دعا مانگنا درست ہے۔ جواب: فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کے جواز کے سلسلہ میں جناب محمد آصف عزیز سلفی حفظہ اللہ نے ہمیں کتاب ’’صلوۃ الرسول صلي الله عليه وسلم ‘‘ مؤلفہ مولانا محمد صادق سیالکوٹی مرحوم کے دو صفحوں کی فوٹو سٹیٹ ارسال کی ہے ۔ جن میں بزعم خود اس امر کے جواز کا ثبوت ہے۔ اس پر بالاختصار ہماری گزارشات ملاحظہ فرمائیں!
Flag Counter