Maktaba Wahhabi

678 - 829
اعضاء کا دیکھنا جائز قرار دیتے ہیں۔ مزید آگے چل کر فرماتے ہیں: (( وَھٰذَا کَمَا أُمِرَ المُصَلِّی بِالطَّھَارَۃِ، وَالنَّظَافَۃ،ِ وَالطِّیبِ، فَقَد أَمَرَ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَن تُتَّخَذَ المَسَاجِدُ فِی البُیُوتِ، وَ تُنظَفَ، وَ تُطَیَّبَ ، وَ عَلٰی ھٰذَا فَیَستَتِرُ فِی الصَّلٰوۃِ أَبلَغَ مِمَّا یَستَتِرُ الرَّجُلَ مِنَ الرَّجُلِ ، وَالمَرأَۃُ مِنَ المَرأَۃِ…)) ’’یہ ایسے ہی ہے جیسے نماز کے لیے طہارت ،صفائی اور خوشبو لگانے کا حکم ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا حکم دیا ہے، کہ گھروں میں مسجدیں بنائی جائیں، ان کی صفائی ، پاکیزگی اور خوشبو کا خیال رکھا جائے۔ا س بناء پر نماز میں سترِ اعضاء کا اہتمام اس سے بھی زیادہ ہونا چاہیے، جتنا مرد مرد سے اور عورت عورت سے کرتی ہے۔‘‘ یہی وجہ ہے کہ عورت کو نماز میں دوپٹہ اوڑھنے کا حکم ہے۔ جہاں تک چہرہ، ہاتھ اور پاؤں کا تعلق ہے، تو عورت کو ان اعضاء کو غیروں کے سامنے ظاہر کرنے سے منع کیا گیا ہے، جب کہ عورتوں اور محرم مردوں کے سامنے ظاہر کرنے سے منع نہیں کیا گیا۔ پس معلوم ہوا، کہ ستر کی یہ قسم وہ نہیں جو مرد کا مرد سے اورعورت کا عورت سے ستر ہوتا ہے، جس سے بے حیائی اور اعضاء کو ننگا کرنے کی قباحت کی وجہ سے منع کیا گیا ہے۔ بلکہ یہ بے حیائی کی طرف لے جانے والے ابتدائی امور میں سے ہے۔ تو ان کے ظاہر کرنے سے ممانعت بے حیائی کے ابتدائی امور سے ممانعت ہے جیسے کہ اس آیت میں اﷲ نے فرمایا:﴿ذٰلِکَ اَزْکٰی لَھُمْ ﴾ کہ یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزگی کی بات ہے اور ’’ایۃ الحجاب‘‘ میں فرمایا: ﴿ ذٰلِکُمْ اَطْھَرُ لِقُلُوْبِکُمْ وَ قُلُوْبِھِنَّ ﴾ (الاحزاب:۵۳) کہ یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے لیے زیادہ طہارت کا باعث ہے۔ چنانچہ اس سے ممانعت ’’سَدِّذریعہ ‘‘کے قبیل سے ہے، اس لیے نہیں، کہ یہ مطلق پردے کے لائق چیز ہے ، نہ نماز میں نہ نماز کے علاوہ۔ تو یہ ہے اس کی اصلی حقیقت۔ نماز میں عورت کو ہاتھ ڈھانپنے کا حکم دینا انتہائی بعید از قیاس بات ہے ، ہاتھ بھی ویسے ہی سجدہ کرتے ہیں جیسے چہرہ سجدہ کرتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عورتوں کی قمیصیں ہوتیں اور وہ انھیں قمیصوں میں کام کاج کرتی تھیں۔ چنانچہ عورت آٹا پیستے، گوندھتے اور روٹیاں پکاتے وقت اپنے ہاتھ کھلے رکھتی تھی۔ (( وَ لَو کَانَ سَترُ الیَدَینِ فِی الصَّلٰوۃِ وَاجِبًا لَبَیَّنَہُ النَّبِیُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، وَ کَذٰلِکَ القَدَمَانِ ،
Flag Counter