Maktaba Wahhabi

710 - 829
سے اس کی تصحیح نقل کی ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ ہاں البتہ مولوی شوق نیموی نے آثار السن میں امام ذہبی کے کلام پر تنقید کی ہے چنانچہ لکھا ہے۔ اس حدیث کا مدار عیسی بن جاریہ پر ہے۔ اس میں ابن معین، ابو داود اور نسائی وغیرہ نے جرح کی ہے اس بناء پر اس کی اسنادلین (کمزور) ہے لہٰذا دلیل کے قابل نہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ’’شرح نخبۃالفکر‘‘ میں فرماتے ہیں: ((َلذَّھْبِیُّ مِن اَھلِ الِاسْتقْرَاء ِ التَّامِّ فِی نَقْدِ الرِجَّالِ)) ’’امام ذہبی رواۃ کی جرح و تعدیل میں اہل استقراء تام سے ہیں۔‘‘ بحر العلوم صفحہ ۴۴۱ طبع نول کشور شرح مسلم الثبوت (اصول فقہ حنفی) میں ذہبی کے متعلق ذکر ہے: ((ھُوَ مِنْ اَھْلِ الْاِسْتِقْرَاء ِ التَّامِّ فِیْ نَقْلِ حَالِ الرِّجَالِ )) یعنی ’’اس کا (ذہبی کا) استقراء اسماء الرجال میں بہت کامل ہے۔‘‘ صاحب تحفۃ الاحوذی جز ۳ص۵۲۵ (طبع جدید مصری) میں فرماتے ہیں۔ ((فَلَمَّا حَکَمَ الذَّھْبِیُّ بِاَنَّ اِسْنَادَہ وَسَطٌ بَعْدَ ذِکْرِ الْجَرْحِ وَالتَّعْدِیْلِ فِیْ عِیْسٰی بْنِ جَارِیَۃَ وَ ھُوَ مِنْ اَھْلِ الْاِسْتِقْرَاء ِ التَّامِّ فِیْ نَقْدِ الرِّجَالِ فَحُکْمُہٌ بِاَنَّ اِسْنَادَہ وَسَطٌ وَھُوَ الصَّوَابُ وَیُوَیِّدُہ إِخْرَاجُ ابْنِ خُزَیْمَۃَ وَابْنُ حِبَّانَ ھٰذَا الْحَدِیْثَ فِیْ صَحِیْحَیْھِمَا فَلَا یُلْتَفَتُ إِلٰی مَا قَالَ النِّیْمَوِیُّ وَیَشْھَدُ لِحَدِیْثِ جَابِرٍ ھٰذَا حَدِیْثُ عَائِشَۃَ الْمَذْکُوْرُ مَا کَانَ یَزِیْدُ فِیْ رَمَضَانَ وَلَا فِیْ غَیْرِہ عَلٰی إِحْدٰی عَشَرَۃ رَکَعَۃً )) ’’جب امام مذہبی رحمہ اللہ نے عیسی بن جاریہ میں جرح و تعدیل کے بعد اس حدیث کی سند پر وسط (درمیانہ درجہ) کا حکم لگایا ہے۔ وہی صحیح ہے کیونکہ ذہبی نقد رجال میں اہل استقراء تام سے ہیں اور اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ ابن خزیمہ اور ابن حبان[1] اپنی اپنی صحیح میں اس 1 اگر کوئی کہے کہ ابن حبان تصحیح میں متساہل ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں ابن خزیمہ اور ابو زرعۃ، عیسی بن جاریہ کی توثیق میں ابن حبان کے موید ہیں۔ ابن حبان تصحیح میں منفرد نہیں لہٰذا ابن حبان کی تصحیح قابل اعتماد ہوئی۔ صحیح ابن خزیمہ کے بارہ میں حضرت الاستاد حماد بن محمد الانصاری (مدینہ منورہ) کو فرماتے سنا:صحیح ابن خزیمہ کی احادیث علی الاقل حسن درجہ کی ہے۔ حاصل یہ ہے کہ امام ذہبی کا اس حدیث کے متعلق ’’اسنادہ وسط‘‘فرمانا درست ہے۔ صحیح ابن خزیمہ ابھی تک قلمی ہے جس کا فوٹو میں نے مدینہ منورہ میں دیکھا ہے جو دارالعلوم برلن (جرمنی) کے کتب خانہ میں موجود قلمی نسخہ سے لیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کا ایک تاجر اسے طبع کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ خدا کرے جلد از جلد منظر عام پر آجائے تاکہ علماء و طلبہ مستفید ہو سکیں۔
Flag Counter