Maktaba Wahhabi

757 - 829
کر رکھا ہے۔ ایک دوست کا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تو ایک بار ثابت ہے لہٰذا غیر محدود مدت کے لیے اس کا التزام درست نہیں۔ التماس ہے کہ رہنمائی فرمائیں۔ جواب: حالات اور واقعات کے مطابق ’’دعاے قنوت‘‘ کا سلسلہ جاری و ساری رہنا چاہیے۔ یہاں تک کہ مقصود بالذات فتنہ کا قلع قمع ہو اورمسلمانانِ عالم کے مصائب و مشکلات میں تخفیف ہو۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ رسولِ اکرم صلي الله عليه وسلم کا معمول تھا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر ایک ماہ تک نمازِ عشاء کی رکعت میں رکوع کے بعد اور سجدہ کرنے سے پہلے ولید بن ولید، سلمہ بن ہشام،عیاش بن أبی ربیعہ رضی اللہ عنہم اور دیگر ستم رسیدہ کمزور مسلمانوں کے حق میں نجات کی دعا مانگتے، اور کفار کے لیے سخت نقمت (سزا) کی۔ جو یوسف علیہ السلام کے زمانہ کی سی قحط سالی کی صورت میں ہو، التجا کرتے۔ ایک دن آپ نے عشاء کی نماز پڑھائی اور دعاے قنوت نہ کی۔ میں نے اس کا سبب پوچھا،تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَ مَا تَرَاھُم قَد قَدِمُوا)) [1] ’’تم نے دیکھا نہیں،کہ اﷲ تعالیٰ نے ہماری دعا کو شرفِ قبولیت بخشا ہے اور وہ سب نجات پاکر مدینہ میں آگئے ہیں۔‘‘ سنن ابوداؤد کے اصل الفاظ یوں ہیں: (( ققَالَ أَبُوھُرَیرَۃَ : وَأَصبَحَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ذَاتَ یَومٍ ، فَلَم یَدعُ لَھُم ۔ فَذَکَرتُ ذٰلِکَ لَہٗ ۔ فَقَالَ: وَ مَا تَرَاھُم قَد قَدِمُوا )) (۱؍۵۴۱)مع عون المعبود [2] اور صحیح مسلم کے الفاظ اس طرح ہیں: ((قَالَ أَبُو ھُرَیرَۃَ : ثُمَّ رَأَیتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تَرَکَ الدُّعَائَ بَعدُ۔ فَقُلتُ: أَرٰی رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَد تَرَکَ الدُّعَائَ لَھُم، قَالَ: فَقِیلَ: وَ مَا تَرَاھُم قَد قَدِمُوا ؟)) (۱؍۲۳۷)[3] اس واقعہ سے معلوم ہوا ،کہ اصلاً ترک دعا مصائب و تکالیف سے نجات پر موقوف ہے۔ ایک مہینہ بعد جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’’دعاے قنوت‘‘ چھوڑی، وہ محض حالات کے پیشِ نظر تھی۔ اس سے مقصود تحدیدِ مدت نہیں۔ جس طرح کہ اصل قصہ بھی اس بات پر دال ہے۔
Flag Counter