Maktaba Wahhabi

141 - 829
المُطَھَّرُونَ﴾ کا کیا مفہوم ہے؟ اگر یہ آیت جُنبی کے بارے میں ہے تو دینی مدارس میں قران پاک بچے پڑھتے پڑھتے بار بار پیشاب کرنے کے لیے جاتے ہیں کیا ان پر وضولازمی ہے؟ جواب: ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : ((وَ لَم یَکُن یَحجُبُہٗ، أَو قَالَ: یَحجُرُہٗ عَنِ القُرآنِ شَیئٌ لَیسَ الجَنَابَۃِ )) [1] یعنی ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جنابت کے ما سوا کوئی چیز قراء تِ قرآن سے مانع نہیں تھی۔‘‘ صاحب ’’عون المعبود‘‘ حدیث ھٰذا کی تشریح کرتے ہوئے رقمطراز ہیں: (( وَالحَدِیثُ یَدُلُّ عَلٰی جَوَازِ القِرَائَ ۃِ لِلمُحدِثِ بِالحَدَثِ الأَصغَرِ.وَھُوَ مَجمَعٌ عَلَیہِ۔ لَم نَرَ فِیہِ خِلَافًا عَلٰی عَدَمِ الجَوَازِ لِلجُنُبِ۔ وَ قَد وَرَدَت أَحَادِیثُ فِی تَحرِیمِ قِرَائَ ۃِ القُراٰنِ لِلجُنُبِ، فِی کُلِّھَا مَقَالٌ ، لٰکِنَّ تَحصُلُ القُوَّۃُ بِانضِمَامِ بَعضِھَا بِبَعضٍ لِأَنَّ بَعضَ الطُّرُقِ لَیسَ فِیہِ شَدِیدُ الضُّعفِ، وَ ھُوَ یَصلُحَ أَن یَتَمَسَّکَ بِہٖ)) یعنی ’’یہ حدیث اس بات پر دال ہے کہ حدثِ اصغر( بے وضوء) کی حالت میں قراء ۃ جائز ہے۔ مسئلہ ہذا میں ہمیں کسی کا خلاف معلوم نہیں ہو سکا۔ یہ حدیث اس پر دال ہے کہ جُنبی کے لیے قراء ۃ ناجائز ہے۔کئی ایک احادیث جُنبی کی حرمتِ قراء ۃ کے بارے میں وارد ہیں۔ سب میں مقال ہے لیکن بعض کے بعض سے انضمام ( ملانے) کی شکل میں قوت حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ بعض طُرق میں زیادہ ضعف نہیں۔ وہ لائقِ عمل اور قابلِ تمسک ( قابلِ حجت)ہیں۔‘‘ ’’فتح الباری‘‘ (۱؍۴۰۸) میں ہے: (( وَالحَقُّ أَنَّہٗ مِن قَبِیلِ الحَسَنِ یَصلُحُ لِلحُجَّۃِ)) یعنی ’’حق بات یہ ہے کہ حدیث مذکور حسن کے قبیل سے ہے اور قابلِ حجت ہے۔‘‘ نیز ’’صحیح بخاری‘‘ کی تبویب ’’بَابُ قِرَائَ ۃِ القُرانِ بَعدَ الحَدَثِ‘‘ وغیرہ میں بھی حدثِ اصغر کی صورت میں بلا وضوجوازِ قراء تِ قرآن کی طرف اشارہ ہے ۔ اور آیت کریمہ﴿لَا یَمَسُّہٗ اِلَّا المُطَھَّرُونَ﴾ کی تفسیر میں کئی قول ہیں۔ ایک قول کے مطابق ﴿لَا یَمَسُّہٗ اِلَّا المُطَھَّرُونَ﴾میں ضمیر کا مرجع لوح محفوظ ہے اور جملہ خبریہ ہے۔ دوسرا قول یہ ہے کہ ’’المُطَھَّرُونَ‘‘ سے مراد بنی آدم ہیں ’’ ہٗ ‘‘ ضمیر کا مرجع مصحف ہے ۔ جملہ خبریہ بمعنی ’’ نہی‘‘ ہے۔ اس دوسری تفسیر کی بناء پر بلاطہارت ’’مَسِّ مصحف‘‘ (قرآن کو ہاتھ لگانا) ناجائز ہوگا۔ بہر حال آیت ہذا محتملِ
Flag Counter